کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان میر قدوس بزنجو کا مکران کے علاقے بل نگورمیں بارشوں سے ہونیوالے نقصانات کا نوٹس ، وزیراعلی بلوچستان نے پی ڈی ایم اے کو علاقے میں فوری امدادی کاروائیاں شروع کرنے کی ہدایت کر دی،
Posts By: آزادی ویب نیوز
ریکو ڈک کے تمام اخراجات بلوچستان حکومت کی طرف سے وفاق برداشت کر گا، عمران خان
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ ریکو ڈک کے تمام اخراجات بلوچستان حکومت کی طرف سے وفاق برداشت کرے گا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’چھوٹے صوبوں کو ا?گے لانے کے میری حکومت کے وڑن کے تحت میں نے فیصلہ کیا ہے کہ ریکوڈک اور اس کی ڈویلپمنٹ پر آنے والے اخراجات بلوچستان حکومت نہیں بلکہ وفاق برداشت کرے گا۔ اس سے صوبہ بلوچستان کے لوگوں کیلئے خوشحالی کے نئے باب کے آغاز میں مدد ملے گی۔
بلوچ یونین اسپورٹس کی صد سالہ تقریب کا انعقاد، بلوچ یونین نے ملک کو نامور فٹبالر دیئے، رمضان ناتھا کا تقریب سے خطاب
بلوچ یونین اسپورٹس کلب کے سو سالہ جشن کی تقریب جہانگیر روڈ بلوچ پاڑہ میں رکھی گئی۔ پروگرام کے مہمانِ خاص رمضان ناتھا بھائی تھے ۔
سیالکوٹ واقعہ ، مذہبی فسطاہیت نے ملک کی جڑیں کھوکھلی کردی ہیں، ڈاکٹر مالک بلوچ
کوئٹہ۔نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر مالک بلوچ نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کی قتل اور لاش کی بے حرمتی کو انسانیت سوز عمل قرار دیتے ہوئے اسکی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔
گوادر دھرنا جاری، کوسٹل ہائی وے اور کاروباری مراکز مکمل بند
“گوادر کو حق دو تحریک” کا دھرنا آج اٹھارویں روز جاری ہے۔ مطالبات کے حق میں آج مکران کوسٹل ہائی وے پر شہریوں کی بڑی تعداد نے احتجاج کرتے ہوئے ہرقسم کی ٹریفک کی روانی کو معطل کیا ہے۔
ریکوڈک کاپر گولڈ معاہدے میں بی ڈی اے اور بلوچستان حکومت کا کردار انتہائی مشکوک اور بلوچستان دشمن ہے ،نیشنل پارٹی
کوئٹہ۔ نیشنل پارٹی نے مرکزی اعلامیہ میں کہا کہ ریکوڈک کاپر اینڈ گولڈ پروجیکٹ بلوچ قوم کا قومی آثاثہ ہیے ماضی میں اس حوالے سےجو غلط معاہدات اور ایگریمنٹس سابقہ حکومتوں کے سامنے آئے جس کا خمیازہ ٹھیتیان کمپنی اور وفاقی حکومت بھگتنا پڑھ رہا ہے۔
کوئٹہ سے کراچی جانے والی واحد ٹرین بولان میل ڈیڑھ سال بعد دوبارہ بحال
کوئٹہ: کوئٹہ سے کراچی جانے والی واحد ٹرین بولان میل آج سے دوبارہ بحال ہوگئی۔ کوئٹہ سے کراچی آنے والی واحد ریل گاڑی بولان میل ڈیڑھ سال بعد آج سے بحال کردی گئی ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق بولان میل کو کورونا وائرس کے پھیلاوٴ کی وجہ سے ڈیڑ ھ سال قبل بند کردیا گیا تھا، لیکن اب کورونا کی صورتحال میں بہتری اور عوام کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے بولان میل کو آج سے دوبارہ بحال کیاجارہا ہے۔
ڈاکٹر کہور خان عظیم قومی دانشور اورسیاسی رہنما تھے ، ڈاکٹر مالک بلوچ
نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی نے ڈاکٹر کہور خان بلوچ کی اچانک رحلت پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کھاکہ ڈاکٹر کہور خان بلوچ ایک عظیم قومی دانشور، سیاسی رہنما تھے ان کی وفات سے ملک بھر کی سیاسی جمہوری تحریک، تحریک پسند قومی جدوجہد اور بلوچ و بلوچستان کی سیاسی و قومی جدوجہد شدید متاثر ہوئی ہے۔ ڈاکٹر کہور خان بلوچ کی سیاسی جدوجہد اور قومی جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ملک بھر کے تمام ضلعی تنظیموں کو ہدایت جاری کی جاری ہے کہ وہ تین دن تک قومی رہنما کے حوالے سے باقاعدہ سوگ کریں گے ان کی مغفرت اور آسودگی کے لیے دعائی تقریبات کا انعقاد کریں گے۔
کوئٹہ: مہنگائی کے خلاف پی ڈی ایم کی ریلی
کوئٹہ: مہنگائی کے خلاف پی ڈی ایم کی ریلی ایوب اسٹیڈیم سے نکل گئی
بیلہ: کوچ کھائی میں جا گری، 3 افراد جاں بحق، 10 زخمی
بلوچستان کے علاقے بیلہ کے قریب آر سی ڈی شاہراہ پر مسافر کوچ پل سے ٹکرا کر کھائی میں جا گری، حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کراڑو کے مقام پر مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی جا رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث پل سے ٹکرا کر کھائی میں جا گری۔