بلوچستان میں تبدیلی کے نام پر چہروں کی تبدیلی سے کچھ نہیں ہوگا، بام

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

حب؛ بلوچ عوامی موومنٹ کے مرکزی آرگناٸزر رٸیس نوازعلی برفت ایڈووکيٹ نےاپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بلوچستان میں تبدیلی کے نام پر محض چہروں کی تبدیلی سے کچھ نہیں ہوگا۔ عوام بلوچستان کے سیاسی اور معاشی حالات میں مثبت تبدیلی کے خواہاں ہیں۔ راولپنڈی سے بلوچستان کی وزرات اعلیٰ اور وزراء کی تبدیلی محض عوام کو گمراہ کرنے کے مترادف ہے۔

قدوس بزنجو اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ : اسپیکر بلوچستان اسمبلی قدوس بزنجو اپنے اعہدے سے مستعفی ہو گئے واضح رہے کہ سابق وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کے وزارت اعلیٰ کے منصب سے مستعفی ہونے کے بعد نئے قائد ایوان کے لئے اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو جب کہ نئے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے لئے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر جان محمد جمالی کے نام پر اتفاق کیا گیا ہے۔ اتحادی جماعتوں سے دونوں ناموں کی توثیق کرائی جائے گی۔

جام کمال مستعفیٰ، عبدالرحمان کھیتران کی عدم اعتماد کی تحریک واپس

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے استعفیٰ کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) سردار عبد الرحمان کھیتران نےعدم اعتماد کی تحریک واپس لے لی۔عبدالرحمان کھیتران کی جانب سے 20 اکتوبر کے اجلاس میں عدم اعتماد کی تحریک پیش کی گئی تھی، جام کمال کےخلاف عدم اعتماد کی تحریک پر آج رائے شماری ہونا تھی۔

جام کمال 3 سال 2 ماہ اور 6 دن وزیراعلیٰ بلوچستان رہے

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

بلوچستان کے 17 ویں  وزیراعلیٰ جام کمال خان 3 سال 2 ماہ اور 6 دن عہدے پر فائز رہنے کے بعد مستعفی ہوئے۔جام کمال نے اپنے دور حکومت میں اپوزیشن کا تو ڈٹ کر مقابلہ کیا لیکن اپنی ہی پارٹی کے اراکین کی مخالفت انہیں لے ڈوبی۔

پولیس کی جانب سے اراکین اسمبلی کو گیٹ پر روک دیا گیا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: پولیس کی جانب سے اراکین اسمبلی اور میڈیا کو گیٹ پر روک دیا گیا پولیس کی اراکین کے ساتھ بحث اراکین اسمبلی اور اپوزیشن نے گیٹ پردھرنا دے دیا اسپیکر بلوچستان اسمبلی کی درخواست پر اراکین اندرآئے

وزیراعلیٰ جام کمال خان کی زیرصدارت گوادر میں اعلیٰ سطحی اجلاس 

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان, پاکستان.

گوادر: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت گوادر میں اعلیٰ سطحی اجلاس اجلاس میں صوبائی وزیر صنعت و حرفت محمد خان طور  کمشنر مکران شاہ عرفان غرشین سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک۔اجلاس کو ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات گوادر کی جانب سے گوادر میں پینے کے پانی کی فراہمی سے متعلق تفصیلی بریفنگ ۔

ہوشاپ واقعہ بلوچ نسل کشی کا نہ ختم ہونے والا تسلسل ہے، بلوچ یکجہتی کمیٹی

Posted by & filed under اہم خبریں, پاکستان.

کراچی: بلوچ یکجہتی کمیٹی (کراچی) کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہوشاپ میں عام آبادی پر فائر ہونے والے مارٹر گولوں سے کمسن بچوں کی شہادت اور زخمی ہونے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں مسلسل اپنی حدود اور دائرہ کار سے تجاوز کرتی آرہی ہیں جس سے عام عوام جبر و تشدد کا شکار ہے۔

کوئٹہ;گورنر بلوچستان سے چیرمین این ڈی ایم اے کی ملاقات,

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان, پاکستان.

کوئٹہ :گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا سے چیرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز کی ملاقات. کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنا زندہ قوموں کی علامت ہے. ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور قدرتی آفات میں امدادی سرگرمیاں جاری رکھنے کے حوالے سے این ڈی ایم اے کا کلیدی کردار ہے.گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا