کوئٹہ: قلعہ سیف اللہ میں نیشنل ہائی وے پر کار اور ٹرک میں تصادم میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں نیشنل ہائی وے پر ٹوڈی کار اور ٹرک میں تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
Posts By: آزادی ویب نیوز
تصاویر: بلوچستان میں زلزلہ
07 اکتوبر ، 2021 ,بلوچستان میں آنے والے زلزلے سے اب تک 20 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
ہرنائی: زلزلہ سے کمزور مکانات، بچوں اور خواتین کا زیادہ نقصان ہوا۔ چیف سیکرٹری
ہرنائی: چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا نےکا زلزلے سے متاثرہ ضلع ہرنائی کا فضائی جائزہ زلزلہ سے کمزور مکانات، بچوں اور خواتین کا زیادہ نقصان ہوا۔ چیف سیکرٹری
بلوچستان زلزلہ ,وزیر اعظم عمران خان کا اظہار تعزیت زلزلہ متاثرین کو فوری امداد کی ہدایت
اسلام آباد: بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں زلزلے سے ہونے والی تباہی پر وزیر اعظم عمران خان نے افسوس کا اظہار کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ میں نے ہرنائی کے زلزلہ متاثرین کی فوری امداد کی ہدایت کر دی ہے جبکہ زلزلے میں ہونے والے نقصانات کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔
ہرنائی زلزلہ، شدید زخمی ہیلی کاپٹر سے کوئٹہ منتقل
ہرنائی: بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں خوفناک زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 20 ہو گئی، متعدد زخمی ہوئے ہیں، زلزلے سے متاثرہ شدید زخمیوں کی کوئٹہ منتقلی کے لیے ہیلی کاپٹر آپریشن جاری ہے۔ہرنائی انتظامیہ کے مطابق شدید زخمیوں کی کوئٹہ منتقلی کے لیے ہیلی کاپٹر پہنچ گیا، جس کے بعد زخمیوں کو ہیلی پیڈ منتقل کیا گیا۔
ہرنائی میں زلزلہ، کان میں 15 افراد پھنس گئے
ہرنائی: بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں رات گئے آنے والے شدید زلزلے کے باعث ہرنائی کے نواح میں واقع کوئلے کی کان میں 15 کان کن پھنس گئے۔ڈپٹی کمشنر ہرنائی سہیل انور ہاشمی کے مطابق زلزلے کے باعث ہرنائی کے نواح میں واقع کوئلے کی کان میں 15 کان کنوں کے پھنسنےکی اطلاعات ہیں جنہیں نکالنے کے لیے امدادی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
ہرنائی میں امداد اور متاثرین کی بحالی کا کام جاری ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ ہرنائی زلزلے کے 8 زخمیوں کو آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے کوئٹہ پہنچایا گیا، ہرنائی میں ہنگامی بنیادوں پر امداد اور متاثرین کی بحالی کا کام جاری ہے۔
زلزلے اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ آدھے راستے کھول دیے: ضیا لانگو
کوئٹہ: وزیرداخلہ بلوچستان ضیا لانگو نے کہا ہےکہ زلزلے اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ تقریباً آدھے راستے کھولے جاچکے ہیں۔ضیا لانگو نے کہا کہ کافی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے لیکن چند گھنٹوں میں سڑکوں کو کلیئرکریں گے، متاثرہ علاقے دور دراز کے علاقے ہیں، مشینری اور ریسکیو ٹیمیں پہنچنےمیں وقت لگےگا۔
پاک فوج کے جوان زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں مدد کے لیے پہنچ گئے
پاک فوج کےشعبہ تعلقات عامہ کے کا کہنا ہے پاک فوج کے جوانوں نے بلوچستان کے زلزلہ متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر امدادی سرگرمیاں شروع کر دیں ہیں۔ بلوچستان میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان اور خوراک منتقل کیا جار ہا ہے۔
بلوچستان میں زلزلے سے 20 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے نے تباہی مچادی جس کے باعث 20 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔بلوچستان کے مختلف علاقوں میں رات گئے آنے والے زلزلے نے شدید تباہی مچادی ہے جس کے باعث 20 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں۔