گوادر: بلوچ یکجہتی کمیٹی کے زیر اہتمام بانک کریمہ بلوچ کی پہلی برسی کے موقع پر ریلی کا اہتمام کیا گیا۔جو بعد ازاں مظاہرے کی شکل اختیار کرگئی۔
Posts By: این این آئی+ بیورورپورٹ
پسنی غیر قانونی ٹرالنگ میں ملوث ملزمان کو قیدوجرمانے کی سزا کا حکم
پسنی: پسنی فشریز ڈیپارٹمنٹ کی ٹرالر مافیا کے خلاف ایک اور کامیابی ، غیر قانونی ٹرالنگ میں ملوث 30 گرفتار ملزمان کو پسنی کے معزز عدالت کی طرف سے ایک سال کی قید بمعہ تین تین لاکھ روپے جرمانہ کی سزائیں ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز بشیر احمد کاکڑ کی سربراہی میں فشریز عملے کی غیر قانونی ٹرالرز کے خلاف 6 اکتوبر کو ہونے والی کاروائی کہ جس میں دو ٹرالرز نودیر اور آل مکہ نامی ٹرالرز عملے سمیت گرفتار کرلیئے گئے اور مچھلیاں بھی ضبط کرلی گئیں کو آج 30 گرفتار ملزمان کو پسنی کے معزز عدالت کی طرف سے ایک ایک سال قید اور تین تین لاکھ جرمانے کی سزا۔
’’گوا در کو حق دو‘‘ تحریک کا دھرنا جا ری عوام کی بڑی تعداد میں شر کت
گوادر: گوادر حق دو تحریک کا دھرنا پانچویں روز بھی جاری رہا۔ دھرنے کے شرکاء نے جمعہ کی نماز مولاناہدایت الرحمن کی امامت میں اداکی۔ دھرنے میں شرکاء کا جوش و خروش تاحال برقرار ہے اور شرکاء کی بڑی تعداد موجود ہے۔ دھرنے سے گوادر حق دو تحریک کے سربراہ مولاناہدایت الرحمن سمیت مختلف سیاسی شخصیات نے خطاب کیا۔ مولانا ہدایت الرحمن نے کہا کہ اگر کوئی سوچتا ہے کہ ہم تھک ہار کر گھر واپس جائینگے تو وہ اس خام خیالی میں نہ رہے بلکہ دھرنے میں آکر دیکھنے جہاں ہر پیر مرد اور جوان عزم اور استقلال کے ساتھ بیٹھا ہے سردی اور تکالیف کے باوجود ان کے ارادے متزلزل نہیں ہوئے۔
گوادر مسائل کے حل کیلئے ن لیگ کی موٹر سائیکل ریلی
گوادر: پاکستان مسلم لیگ (ن) گوادر کا گوادر کے مختلف مساہل پر احتجاجی موٹر ساہیکل ریلی۔ ریلی کا آغاز جاوید کمپلیکس سے شروع ہوء جو ائیر پورٹ سے ہوتا ہوا بلال مسجد کے سامنے اختتام ہوا۔ ریلی کی قیادت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر عثمان کلمتی و جنرل سکریٹری پرویز جمیل پرویز جمیل نے کی۔ احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر عثمان کلمتی،جنرل سکریٹری پرویز جمیل،بی این پی کے تحصیل صدر ناصر موسی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی گوادر کی ترقی کے لیے نہیں بلکہ گوادر عوام کو بے دخل کرنے کرنے کے لیئے بنایا گیا ہے۔ گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی گوادر عوام کے لئے سفید ہاتھی کا کردار ادا کررہاہے۔
لیاری لٹریری فورم کے زیراہتمام مادری زبانوں کے حوالے سے تقریب
کراچی : مادری زبانوں کے عالمی دن کی مناسبت سے لیاری لٹریری فورم ، رژن لبزانکی چاگرد ، انسٹیٹیوٹ آف اپلائیڈ لینگویسٹکس کے زیراہتمام ملا فاضل ہال چاکیواڑہ لیاری میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
کریمہ بلوچ کیلئے مقتدرہ تعزیتی ریفرنس پر فورسز کا حملہ قابل مذمت ہے، بی این پی کیچ
تربت: بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کیچ کے ترجمان نے گزشتہ دنوں تمپ میں کریمہ بلوچ کی شہادت کے خلاف تعزیتی اجتماع پر سیکورٹی اداروں کی جانب سے خواتین پرحملہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاکہ کریمہ بلوچ تمپ کی بیٹی ہیں ان کی پیدائش تمپ کی ہے۔
مکران میڈیکل کالج کو ریسرچ مرکز بنائیں گے، سیکرٹری صحت
تربت: سیکرٹری صحت بلوچستان میر دوستین جمالدینی نے کہاہے کہ مکران میڈیکل کالج کو میڈیکل کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ریسرچ کامرکز بنانے کی طرف بھرپور توجہ دی جائے،اسے اعلیٰ تحقیقی ادارہ بنانے کیلئے ابھی سے بنیاد مضبوط اور صحیح رکھی جائے، ریسرچ سینٹر اور سینٹرآف ایکسیلنس اور پولی کلینک کے قیام کیلئے ابھی سے پلان تیارکی جائے تب جاکر مستقبل تابناک ہوگا۔
بلوچستان میں ہرقیمت پر امن قائم کریں گے، سربراہ پاک فوج
کوئٹہ +خضدار: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بلوچستان میں ہر قیمت پر امن قائم کیا جائے گا ،ہمیں معاشی ترقی اور خوشحالی کیلئے پورے خطے کو اور اس سے آگے کے علاقوں کوباہم منسلک کرنے پر توجہ مرکوز رکھنے کی ضرورت ہے،ہمارے دشمن طویل عرصہ سے بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کرنے اور حالات خراب رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں