قائم مقام صدر صادق سنجرانی نے بلوچستان کے 5ججز مستقل کرنے کی منظوری دیدی

Posted by & filed under اہم خبریں.

بلوچستان ہائیکورٹ کیلئےپانچوں ججزکومستقل کرنےکی سفارش پارلیمانی کمیٹی نے کی تھی ، مستقل کیے گئے ججز میں جسٹس محمدعامر نواز، جسٹس اقبال کاسی، جسٹس شوکت رخشانی، جسٹس گل حسن ترین اور جسٹس سردار احمد حلیمی شامل ہیں۔

خضدار میں دو کمسن بہن بھائی پانی میں ڈوب کر جاں بحق، ورثاء نے این 25 ہائی وے بلاک کردیا

Posted by & filed under اہم خبریں.

خضدار: خضدار میں دو کمسن بہن بھائی پانی میں ڈوب کر جاں بحق، ورثاء نے احتجاجاً ڈیم کنسٹرکشن کمپنی کے خلاف این 25 ہائی وے بلاک کردیا۔تفصیلات کے مطابق پیر کوخضدار کے نواحی علاقہ کہنک میں ڈیلے ایکشن ڈیم کے پانی میں ڈوب کر بہن بھائی جاں بحق ہوگئے پہلے

سی پیک گیم چینجرمنصوبہ ہیں، مولانا ہدایت الرحمن گوادر کے لوگوں کے جذبات کو استعمال کر رہے ہیں،ضیاء لانگو

Posted by & filed under اہم خبریں.

کوئٹہ :وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ گوادر پاکستان کا مستقبل ہے اور سی پیک گیم چینجرمنصوبہ ہیں مولانا ہدایت الرحمن گوادر کے لوگوں کے جذبات کو استعمال کر رہے ہیں موصوف کو گوادر اور اس کے عوام سے کچھ لینا دینا نہیں۔ وزیر داخلہ کے ترجمان کے جا ری کر دہ بیان میں وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ مولانا ہدایت کا ٹارگٹ خود کو رکن صو با ئی اسمبلی بنا نا ہے مولانا ہدایت الرحمن کو گوادر اور گوادر کے عوام کا کچھ لینا دینا نہیں موصوف ایم پی اے بننے کے لئے میں بلوچستان کو قربانی کا بکرا نہیں بنا سکتا

عدالت نے گیس صارفین سے عارضی بل وصولی کی اجازت دیدی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ کے ججز جناب جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اور جناب جسٹس سردار احمد حلیمی پر مشتمل بینچ نے سید نذیر ایڈووکیٹ کی جانب سے قدرتی گیس سے متعلق صارفین کے مسائل کے حوالے سے دائر آئینی درخواست کی سماعت کی معزز عدالت نے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ کو گھریلو صارفین کو پانچ ہزار سات سو روپے تک عارضی بل جاری کرنے کی اجازت دے دی۔

کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں بارش بعض علاقوں میں ژالہ باری

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  کوئٹہ سمیت بلو چستان کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیاجبکہ وادی زیارت اور گردونواح میں بارش اور ژالہ باری کے بعد مقامی ندی نالوں میں طغیانی سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔اتوار کو وادی کوئٹہ، قلعہ سیف اللہ، کوہلو، خضدار، قلات لورالائی،ژوب، بارکھان، نوشکی اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جا ری رہا۔

وڈھ کا مسئلہ سیاسی ہے اسے قبائلی بنانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے،پرنس موسیٰ

Posted by & filed under بلوچستان.

قلات: بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائم مقام صدر سابق صوبائی وزیر پرنس موسیٰ جان بلوچ نے کہا ہے کہ وڈہ کے حالات ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت خراب کئے جارہے ہیں وڈھ کا معاملہ خالصتا” سیاسی مسئلہ ہے اسے قبائلی مسئلہ بنانے ناکام کو شش کی جارہی ہے ہم ان منصوبہ سازوں کو بتاناچاہتے ہے کہ سردار اختر جان اکیلا نہیں ہے۔

کوئٹہ شہر میں غیرلوڈشیڈنگ پر ڈپٹی اسپیکر سرداربابرموسیٰ خیل نے کیسکو چیف کو اسمبلی طلب کرلیا

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسی خیل نے کوئٹہ شہر میں بجلی کی بدترین اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر کیسکو کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کو آج اسمبلی طلب کر لیا۔

نیشنل پارٹی پڑھے لکھے سیاسی کارکنوں کی جماعت ہے سیاسی جدو جہد پر یقین رکھتے ہیں،ڈاکٹر مالک بلوچ

Posted by & filed under بلوچستان.

پشاور/ کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر مالک بلوچ نے پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل جان محمد بلیدی مرکزی سیکریٹری اطلاعات اسلم بلوچ نیشنل پارٹی پنجاب کے صدر ایوب ملک کے ہمراہ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور نیشنل پارٹی خیبر پختونخواہ کے سابق صدر ممتاز قوم دوست ترقی پسند سیاستدان مختیار باچا کے گھر جاکر ان کی عیادت کی جوکہ علالت کے باعث صاحب فراش ہیں۔