بلوچستان حکومت کی ایک بار پھر مشکلات بڑھنے اور بڑی تبدیلی کی پیشنگوئیوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان سے اپنی ہی پارٹی کے صوبائی مشیر برائے فشریز اکبر آسکانی نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا عندیہ دیا جس کا سبب اکبر آسکانی کے قریبی ذرائع کے مطابق ان کا گلہ ہے کہ محکمے میں مداخلت اور وزیراعلیٰ کی جانب سے وعدوں پر عمل درآمد نہیں ہورہا مگر اکبر آسکانی کی جانب سے واضح بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
وادی پنجشیر پر قبضے کے لیے طالبان اور شمالی مزاحمتی فوج کے درمیان لڑائی کا آغاز ہو گیا ہے، اطلاعات کے مطابق طالبان جنگجوکمانڈر قاری فصیح الدین لڑائی کی قیادت کر رہے ہیں۔ شمالی مزاحمتی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ لڑائی میں تقریباً 300 طالبان جنگجوؤں کو ماردیا گیا ہے تاہم طالبان نے اس کی تردید کی ہے۔ دوسری جانب افغان رہنما امراللہ صالح کا کہناہے کہ طالبان نے پنجشیر وادی کے داخلی راستے کے قریب افواج اکٹھی کرنے کی کوشش کی ہے لیکن طالبان کو اس سے قبل اندراب وادی میں بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے، مزاحمتی افواج نے سالنگ ہائی وے بند کر دی ہے۔
طالبان نے نئی حکومت کے قیام کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں۔ طالبان کے نائب امیر اور قطر میں افغان طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ ملاعبدالغنی برادر سمیت اہم سیاسی رہنما کابل پہنچ گئے ہیں۔اس حوالے سے ایک سینئر طالبان رہنماء وحید اللہ ہاشمی کا کہناہے کہ افغانستان میں اسلامی طرز حکومت اور شرعی قانون نافذ ہوگا،جمہوری طرزحکومت نہیں ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق خاندان میں کسی اجنبی یا غیرمتعلقہ فرد کا نام شامل ہو تو نادرا کو مطلع کرنے کیلئے جواب میں 1 لکھ کر ایس ایم ایس کریں، نادرا کا نمائندہ اس بابت آپ سے رابطہ کرے گا، اگر تمام معلومات درست ہوں تو 2 لکھ کر ایس ایم ایس کریں اور نادرا کو معلومات درست ہونے کی تصدیق کریں۔ عوام سے کہا گیا ہے کہ اگر آپ کا موبائل نمبر نادرا میں رجسٹرڈ نہیں تو آپ کسی بھی نادرا سینٹر پر موبائل نمبر کی رجسٹریشن یا تبدیلی کیلئے تشریف لائیں، یہ سہولت تمام نادرا رجسٹریشن سینٹرز پر مفت فراہم کی گئی ہے۔
سخت قوانین بنانے کی ضرورت وزیراعظم عمران خان نے مینار پاکستان پر ہجوم کی جانب سے خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے خاتون سے بدتمیزی پر انسپکٹر جنرل پولیس سے رابطہ کر کے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔واضح رہے کہ 14 اگست کے روز300 سے زائد افراد پر مشتمل ایک ہجوم نے اس وقت خاتون پر حملہ کیا جب وہ اپنے یوٹیوب چینل کے لیے ویڈیو بنارہی تھیں۔
بلوچستان کی سیاست میں تبدیلی کے متعلق گزشتہ تین سالوں کے دوران بہت زیادہ قیاس آرائیاں کی گئی کہ موجودہ حکومت کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کی تیاری کی جارہی ہے بلوچستان عوامی پارٹی کے اندر پھوٹ پڑچکا ہے بعض سینئر ارکان ناراض ہیں اندرون خانہ فاروڈ بلاک بن چکا ہے سینئر ارکان بہت جلد نئی حکمت عملی اپناتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کیلئے ہم خیال اتحادی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کے بعد تحریک کو حتمی شکل دینگے۔
افغانستان پر طالبان نے اپنا کنٹرول مکمل کرلیا ہے اور اپنی عبوری حکومت کی تشکیل کے حوالے سے حکمت عملی تیار کررہے ہیں، ان کی جانب سے واضح طور پر بتایاجارہا ہے کہ وہ افغانستان میں کسی اور فریق کے ساتھ مل کر حکومت ہرگز نہیں بنائینگے۔صدارتی محل پر بھی طالبان براجمان ہوچکے ہیں اس وقت افغانستان کا پورا کنٹرول طالبان کے پاس ہے۔
بلوچستان کی سیاست میں تبدیلی کے متعلق گزشتہ تین سالوں کے دوران بہت زیادہ قیاس آرائیاں کی گئی کہ موجودہ حکومت کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کی تیاری کی جارہی ہے بلوچستان عوامی پارٹی کے اندر پھوٹ پڑچکا ہے بعض سینئر ارکان ناراض ہیں اندرون خانہ فاروڈ بلاک بن چکا ہے۔
افغان حکومت نے ملک کی بگڑتی صورتحال کو دیکھتے ہوئے طالبان سے مذاکرات کرنے کا فیصلہ کر لیاہے۔صدارتی محل کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی نے سیاسی اور قبائلی رہنماؤں سے مشاورت کی ہے جس میں طے پایا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کیے جائیں۔افغان صدر اشرف غنی نے طالبان سے بات چیت کے لیے مذاکراتی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔
پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ پیٹرول 50 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اڑھائی روپے اضافہ کرنے کی سفارش کی گئی۔وزارت خزانہ کو پیٹرولیم ڈویژن کی طرف سے ارسال کردہ تجاویز موصول ہو گئیں ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے جبکہ پیٹرول کے نرخ میں 50 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔