سوراب : بلوچستان کے ضلع قلات سے دوروز قبل اغوا ہونے والے شخص کی لاش برآمد کرلی گئی۔ پولیس کے مطابق قلات کے علاقے حاجیکہ کٹائی کے مقام سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا
Posts By: نامہ نگار
ناراض بلوچوں کا مسئلہ سیاسی ہے حل کیلئے سیاسی قوتوں کو ملکر کوششیں کرنا ہونگی، غفورحیدری
ڈیرہ مراد جمالی : ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ بلوچستان کی محرومی ،پسماندگی اور کم ترقی و ناراضگی کا خاتمہ ڈپٹی چیئرمین شپ نہیں بلکہ ان کی ترقی اور خوشحالی اور محرومی کو دور کرنے کیلئے موثر اور ٹھوس اقدامات کئے جائیں
مچھ کوئلہ کان میں دھماکہ 7کان کن شدید زخمی
مچھ: مچھ کوئلہ کان میں دھماکہ 7کان کن شدید زخمی تمام زخمیوں کو سول ہسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کردیا گیا
حکومت سے بلوچستان کے سلگتے ہوئے مسائل کے خاتمے کی امید ختم ہوگئی ہے، حافظ حسین احمد
ڈھاڈر: بلوچستان مسلم لیگ ن اور قوم پرست جماعتوں نے اقتدار کی گیم کو باری باری انجوائے کرنے کا فیصلہ کیا تھا پہلے قوم پرستوں کو بیٹنگ کی دعوت دی گئی اور قوم پرست فیلڈنگ اور مسلم لیگ ن بیٹنگ کریگی معلوم نہیں ٹاس کس نے کرایا ناراض بلوچوں سے مذاکرات
بلوچستان اکثر اضلاع میں بارش و برفباری ،مچھ میں مسافر ویگن سیلابی ریلے میں بہہ گیا ایک مسافر جاں بحق دس زخمی
کوئٹہ،اندون بلو چستان کو ئٹہ سمیت بلو چستان کے اکثر اضلا ع میں بارش ژا لہ اوربرفبا ری کا سلسلہ دوسرے روز بھی جا ری، مستونگ،زیارت ،قلات ،سنجا وی،خوجک ٹاپ،پشین،میں برف باری ،مچھ میں مسافر ویگن سیلابی ریلے میں بہہ گیا ایک مسافر جا بحق دس زخمی ہو گئے
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشیں ، بجلی کے کئی فیڈرٹرپ کرگئے ،اکثر علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع
کوئٹہ: صوبائی دارلحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے اکثر علاقوں میں بارش ندی نالوں میں طغیانی ،تربت کا اندرون بلوچستان زمینی رابطہ منقطع ،کئی مسافر کوچیں ندی نالوں کے قریب پھنس گئے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ،گوادر میں کوسٹ گارڈ فیڈر کے چار کمبے گر گئے
ناراض بلوچ صوبے کی ترقی کیلئے ساتھ دے ، چاکر اعظم کی صدیوں پرانی روایت کاامین سبی میلہ نے امن کو فروغ دینے میں اہم کردارادا کیا ہے ،جنرل ناصر خان جنجوعہ
سبی کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر خان جنجوعہ نے کہا ہے کہ سالانہ سبی میلہ امن و بھائی چارئے کا درس دیتا ہے ،صوبے کے نوجوان امن کے خواہاں ہیں ،نئی نسل ہتھیار،گولہ بارود اور جنگ و جدل سے اُکتا چکی ہے،اندرونی سیکورٹی عوام کی طاقت ہی سے ممکن بنائی جاسکتی ،صوبے میں امن کے خواب کو عملی جامعہ پہنایا جائے گا
بلوچستان کی ترقی میں مشکلات پیدا کرنیوالوں کی سرکوبی کیلئے عوام فورسز کا ساتھ دیں ، ڈاکٹر مالک بلوچ
سبی وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ سبی کا روایتی میلہ بلوچستان میں بسنے والے تمام لوگوں کے مابین اتحاد واتفاق اور محبت کے فروغ کا باعث بناتا ہے جشن سبی میلے میں لائیواسٹاک ،زراعت سمیت دیگر شعبوں کی ترقی اور عوام کی خوشحالی سمیت ملکی معیشت کو تقویت ملتی ہے
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشیں و تیز ہوائیں ،کچے مکانات منہدم فصلیں تباہ مواصلاتی نظام متاثر
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید طوفانی بارش اور تیز ہواؤں کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا قلات میں گزشتہ شب 9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی