مچھ، محمد گزی میں اراضیات کیلئے کسی بھی الاٹمنٹ کو تسلیم نہیں کیا جائیگا، میرنادراحمدکرد

Posted by & filed under بلوچستان.

مچھ: میرنادر احمد کرد محمد اکبر کرد لعل محمد کرد نے کہا ہے کہ چند بااثر افراد نے محمد گزی کولپور بولان میں ماربل کے حصول کیلئے مچھ انتظامیہ کو الاٹمنٹ کیلئے درخواست گزاری ہیں جبکہ یہ زمینیں آباؤ اجداد سے کرد قبیلہ کے طائفہ سفر زئی محمد زئی کا مشترکہ جائیداد ہیں محمد گزی میں اراضیات کیلئے کسی بھی الاٹمنٹ کو تسلیم نہیں کیا جائیگا حالیہ الاٹمنٹس کیلئے مشتہراشتہارات کے بعدان پر اعتراض کرتے ہوئے مچھ انتظامیہ کیساتھ تحریری درخواستیں جمع کرادئیے ہیں۔

پنجگور،شہر میں کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیرہونے والی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

پنجگور: پنجگور شہر کے مختلف علاقوں میں کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر کھنڈرات میں تبدیل ہو گئے ہیں تفصیلات کے مطابق پنجگور میں گزشتہ دس پندرہ سالوں کے دوران سڑکوں کی تعمیر اور مرمت کے نام پر کروڑوں روپے کے فنڈز فراہم کئے گئے مگر محکمہ کی عدم توجہی کرپشن اور کمیشن کے شکار ہوگئے ہیں سڑکوں پر بڑے بڑے گھڑے پڑ گئے ہیں۔

نئے آئی جی پولیس کی تعیناتی، نصیرآباد میںسیاسی بھرتی ہونیوالے آفیسران کی دوڑیں لگ گئی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

ڈیرہ مراد جمالی: بلوچستان میں نئے آئی جی پولیس محمد طاہررائے تعینات ہوتے ہی نصیرآباد سمیت بلوچستان بھر میں سیاسی بنیادوں پر تعینات ایس ایچ اوز میں کھلبلی مچ گئی ہے تعیناتی کو بچانے کیلئے وزراء سیاسی اکابرین کے پیچھے بھاگ دوڑ شروع کردی ہے۔

گیس حکام یقین دہانیوں پر عمل نہیں کررہے قومی شاہراہ بلاک کرینگے ،اہلیان مستونگ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

مستونگ: اہلیان کلی تیری و رودینی کے خواتین بوڑھے بچوں نے گیس کے پی آر ایس سسٹم کی عدم بحالی کے خلاف دوبارہ قومی شاہراہ کو بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ واضع رہے کہ گزشتہ ماہ 30 نومبر کو علاقہ مکینوں نے گیس پریشر کے کمی کی خلاف احتجاجا کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو بلاک کرکے دھرنا دے رہے تھے ۔

وزیر اعلی بلوچستان کے دورہ واشک کے مثبت نتائج برآمد ہونگے ،زابد ریکی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

واشک: جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی و خادم واشک حاجی میر ذابد علی ریکی نے پچیس جنوری کو وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کے دورہ واشک کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان کے دورہ واشک کے مثبت نتائج برآمد ہونگے انھوں نے کہا کہ واشک بلوچستان کا انتہائی پسماندہ ضلع ہے جبکہ موجودہ دور حکومت میں پہلی مرتبہ صوبے کے وزیر اعلی چیف ایگزیٹو کی حیثیت سے واشک کا دورہ کر رہے ہیں۔

اپوزیشن کے حلقوں میں غیر منتخب لوگوں کے ذریعے فنڈز کا استعمال سیاسی کرپشن ہے، ملک سکندر ایڈوکیٹ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

مستونگ: اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی ملک سکندرایڈوکیٹ نے کہاہیکہ منتخب نمائندوں کے حلقوں میں غیر منتخب لوگوں کے زریعے مداخلت اور حکومت کی جانب سے منتخب نمائندوں کو فنڈز دینے کے بجائے باپ کے شکست خوردہ اشخاص کے زریعے عوامی فنڈز کی بندر بانٹ و تقسیم کا مقصد ترقیاتی کام کے بجائے کرپشن کو دوام بخشناہے۔

صحت مند دماغ کا ہونا بے حد ضروری ہوتا ہے،سردار خان رند

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

سبی: رند قومی اتحاد کے سربراہ سابق ڈسٹرکٹ نا ظم سردار زادہ سردار خان رند نے کہا ہے کہ صحت مند جسم کے لیئے صحت مند دماغ کا ہونا بے حد ضروری ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں صوبے میں کھیلوں کے فروغ کے لیئے اپنی تمام کو ششیں بروئے کار لا رہی ہیں۔

چاغی کے طلباء ابھی تک سی ایم اسکالر شپ سے محروم ہیں، بی ایس او پجار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

دالبندین: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار دالبندین زون کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ڈسٹرکٹ چاغی سی ایم اسکالرشپ ایک سال گزرنے کے بعد اب تک اسٹوڈنٹس کو نہیں ملے ہیں ۔

واپڈا کو دئیے گئے مہلت ختم،اب احتجاج کی تاریخ باقی ہے، بی این پی عوامی گدر

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

گدر: بی این پی عوامی گدر کے ترجمان نے اپنے بیان میں گدر کے عوام سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری طرف سے واپڈا کو دی گئی مہلت ختم ہو گء ہے اب ہم اپنے احتجاج کے طریقہ کار اور تاریخ کا تعین کرنے جا رہے ہیں تا ہم گدر کے عوام کو آگاہ کریں کہ واپڈا کے متعلقہ ایکسین نے ہمارے پارٹی لیڈر سے مذاکرات کی استدعا کی گئی ہے۔

مستونگ گیس بحران بدستور جاری، خواتین و بچوں کا قومی شاہراہ پر دھرنا

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

مستونگ: مستونگ میں گیس کا بحران بدستور جاری،خواتین و بچوں کی احتجاج دھرنا، اور جی ایم گیس سمیت دیگر کی طفیل و تسلیاں دھرے کہ دھرے رہ گئی، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔