اوستہ محمد: بی ایس او پجار اوستہ محمد زون کے زیر اہتمام ایک شمولیتی پروگرام زیر صدارت سابق زونل صدر کامریڈ احسان بلوچ منعقد ہوا جسکے مہمان خاص مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم بلوچ تھے بی ایس او پجار کے آئین و منشور سے اتفاق کرکے بی ایس او پجار میں شمولیت کی جن میں، ظفر زہری، منیر عمرانی، الطاف عمرانی، قیصر کھوکھر، راحب جمالی، فدا حسین جملی، گل حسن جمالی۔
دالبندین: دالبندین شہر میں بجلی کا بہت بڑا بحران۔ایک ہی روز سات ٹرانسفارمر جل کر ناکارہ۔آدھا شہر بجلی سے محروم۔شدید سردی میں لوگوں کی زندگی اجیرن بن گئی۔تفصیلات کے مطابق شدید سردی کے باعث گھروں میں بجلی کے ہیٹر۔دالبندین: دالبندین شہر میں بجلی کا بہت بڑا بحران۔ایک ہی روز سات ٹرانسفارمر جل کر ناکارہ۔آدھا شہر بجلی سے محروم۔شدید سردی میں لوگوں کی زندگی اجیرن بن گئی۔تفصیلات کے مطابق شدید سردی کے باعث گھروں میں بجلی کے ہیٹر۔
اوستہ محمد: اوستہ محمد کے عوام اس جدید ترقی یافتہ طور میں بھی پانی کے بوند بوند کے لئے ترس رہے ہیں واٹر سپلائی فیز ٹو کے تالابوں کے حالت دیکھ کر حیران ہوکررہ گئے ہیں تا لابوں کی پانی حالت دیکھے وہ پینے کے قابل نہیں ہیں اور نہ تالابوں میں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے تالاب جنگل کی شکل اختیار کرچکے ہیں دوسری طرف کئی دنوں سے واٹرسپلائی فیز ٹو کے موٹر جل چکے ہیں۔
دالبندین: دالبندین کے قریب ٹریفک حادثہ دو افراد جاں بحق دو شدید زخمی۔تفصیلات کے مطابق آر سی ڈی شاہراہ پر واقع دالبندین کے قریب مغربی علاقے جوجکی کے مقام پر زمباد پک اپ گاڑی اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوئے۔ جاں بحق افراد زمباد پک اپ گاڑی کے ڈرائیور اور کلینئر بتائے جاتے ہیں۔ زخمیوں میں ٹرالر کا ڈرائیور اور کلینئر بھی شامل ہے۔
ڈیرہ اللہ یار: ڈیرہ اللہ یار سول سوسائٹی صحافیوں اور شہریوں نے موم بتیاں جلا کر سانحہ مچھ کے شہداء کو خراج تحسین پیش کی شہر کے مزدور چوک پر سول سائٹی کے نمائندوں صحافیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے پہنچ کر موم بتیاں جلائیں۔
مستونگ: کلی کونگھڑ مستونگ کے رہائشی 2013 سے لاپتہ لیویز اہلکار سعیداحمدولد حبیب اللہ شاہوانی کی والدہ و بہین والد و دیگر خواتین نے سراوان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میرا بیٹا اپنے ایک کزن کے ہمراہ کوئٹہ سے مستونگ آتے ہوئے لدھا کے قریب گرفتار کرکے لاپتہ کیاگیا جبکہ گزشتہ سال میرے بیٹے کے کزن کو رہائی ملی،جبکہ میرا بیٹا گزشتہ آٹھ سالوں سے لاپتہ ہے ۔
اوستہ محمد: دو ماہ قبل اوستہ محمد کے قریب نوجوان اکبر مینگل کو بیدردی سے قتل کر کے ان کی لاش کو جھاڑیوں میں پھینک کر فرار ہو گئے تھے قتل میں ملوث مقتول کی بیوی کو سٹی پولیس نے گرفتار کیا لیکن ورثاء کو یہ شعبہ تھا کہ مقتول کی بیوی سمیت اصل قاتل کوئی اور ہے۔
واشک: نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میر عبدالخالق بلوچ نے کہا کہ عوام کی فلاح وبہبود اور ترقی کا واحد راستہ جمہوریت ہے۔موجودہ سلیکٹڈڈ حکومت نے ملک کو ترقی کے بجائے سیاسی معاشی سماجی اور معاشرتی طور پر مفلوج اور تباہ کردیا ہے۔
دالبندین: قبائلی تنازعات ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں امن وامان کی خاطر تمام قبائل کو اپنا کردار ادا کرنی چاہیے ان خیالات کا اظہار الفتح پینل کے بانی و سابقہ سینیٹر سردار فتح محمد محمد حسنی نے دالبندین میں واقع محمد حسنی ہاؤس میں منعقدہ گرینڈ قبائلی جرگے سے خطاب کے دوران کہی۔
تفتان: پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں دوستانہ تجارتی زیرو پوائنٹ گیٹ کی بندش کے خلاف مظاہرین نے انٹرنیشنل شاہراہ پر احتجاج اور دھرنا دیا تفصیلات کے مطابق پچھلے 4 مہینوں سے بند پاک ایران دوستانہ تجارتی گیٹ زیرو پوائنٹ کی بندش کے خلاف جمعیت علماء اسلام اور بابائے چاغی پینل کے زیر اہتمام تفتان میں احتجاج اور انٹرنیشنل شاہراہ کو تمام آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا ۔