وفاق کا بلوچستان کے ساتھ رویہ ناقابل برداشت ہے،مولانا واسع

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ وفاق کا بلوچستان کے ساتھ رویہ ناقابل برداشت ہے،صوبا ئی حکومت بے اختیار اوربیوروکریسی کے سامنے بے بس و لاچار ہے، سلیکٹڈ وزیراعظم کے دورہ تربت پر صو بے کے وسائل کا بے دردی سے استعمال کیا گیا، وزیراعظم کے بلوچستان کو ترقی دینے ے کے دعوے بے بنیاد ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی دفتر میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

طلباء تنظیم کسی بھی سیاسی جماعت کی مضبوطی کیلئے اہم کردار ادا کر رہی ہے، منظور کاکڑ

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل وسینیٹر منظوراحمد کاکڑ نے کہاہے کہ طلباء تنظیم کسی بھی سیاسی جماعت کی مضبوطی اور فعالیت میں اہم کرداراداکررہی ہے،بلوچستان عوامی سٹوڈنٹس فیڈریشن طلباء وطالبات کی نمائندگی موثر انداز میں کریگی،بلوچستان حکومت صوبے میں کھیلوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہے تاکہ صوبے کے نوجوانوں کو کھیلوں کے ذریعے ان کے ٹیلنٹ دکھانے کے مواقع میسر ہوں۔

صوبے میں پیداواری شعبے کے استعداد کار کو بڑھانے پر توجہ دیاجائے گا، عبدالرحمان بزدار

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات عبدالرحمن بزدار نے کہا ہے کہ صوبے میں پیداواری شعبے کے استعداد کار کو بڑھانے اور اس میں عصر حاضر کے تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اصلاحات اور پالیسی سازی کے وسیع مواقع موجود ہیں اور اس مد میں ڈونر ایجنسیوں اور وفاقی حکومت کی معاونت کو حکومت بلوچستان قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

نیشنل پارٹی ترقیاتی منصوبوں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کررہی ہے، ترجمان بی این پی عوامی

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

پنجگور: بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے ترجمان نے کہا ہے کہ نیشنل پارٹی پانچ سالہ ناکامی کا ملبہ بی این پی عوامی پر ڈال کر ترقیاتی منصوبوں کو متنازعہ بنانے کی ناکام کوشش کررہی ہے پنجگور سرکاری زمینوں کا تحفظ اگر کسی جماعت نے کی ہے وہ بی این پی عوامی ہے بی این پی عوامی کے قائد کی بدولت آج یونیورسٹی پارک کمپلیکس اسپتال اور اسکولوں کے لیے زمین دستیاب ہے۔

بلوچستان، مختلف علاقوں میں بارش و پہاڑوں پر برفباری خضدار میں ایک شخص جاں بحق دو زخمی

Posted by & filed under بلوچستان, لیڈ اسٹوری.

کوئٹہ +اندرون بلوچستان: بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش و پہاڑوں پر برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا جبکہ خضدار میں سیلابی ریلے میں بہہ کر ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوئے بارش کے باعث بجلی غائب جبکہ صوبے میں گیس مکمل غائب ہو گئی جس کے باعث عوام شدید سردی میں تاریکی و سردی میں ٹھٹھرتے رہ گئے۔

ڈاکٹر شربت خان کے رویہ سے میرا استحقاق مجروح ہے،سردار کھیتر ان

Posted by & filed under اہم خبریں, بلوچستان.

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران کی تحریک استحقا ق پیش، ڈپٹی سپیکر نے تحریک استحقاق متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردی، منگل کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران نے اپنی تحریک استحقاق پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان انڈوومنٹ فنڈ صوبائی حکومت کی جانب سے ایسے نادار مریضوں کے علاج کے لئے قائم کیاگیا ہے۔

عوام اور بے گناہ افراد کے خلاف ظلم کو برداشت نہیں کیا جائے گا، آغا محمود شاہ

Posted by & filed under بلوچستان, پاکستان.

کوئٹہ: جمعیت علما اسلام بلوچستان کے سیکرٹری جنرل رکن قومی اسمبلی مولانا سید آغا محمود شاہ نے نصیرآباد کے منجھوشوری پولیس کی جانب سے سیاسی کارکنوں اور تاجر برادری کی بلاجواز گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام اور بے گناہ افراد کے خلاف ظلم کو برداشت نہیں کیا جائے گا اس حوالے سے حکومت بلوچستان اور محکمہ داخلہ پولیس کی جانب سے اس قسم کی ناراوا کاروائیوں کانوٹس لے کر عوام کو سکھ سانس لینے دیں۔