لورالائی: پی ڈی ایم کے رہنما و مسلم لیگ (ن )کے مرکزی سینئر نا ئب صد ر سابق وفاقی وزیر ریلوے سردار محمد یعقوب خان ناصر جے یو آئی کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر پوسٹل سروسز مولانا امیر زمان نے اپنے مشترکہ بیان میں سرینا ہوٹل میں کار بم دھماکے میں پانچ افراد کے شہادت اور متعدد کے زخمی ہونے کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرع کے حملوں سے صوبے میں بد امنی پیدا کرنے کی ناکام سازش کی گئی۔
Posts By: نیوز ڈیسک
الیکشن کمیشن نے رائے دہندگان کے اعداد و شمار جاری کردیئے
کوئٹہ: جوائنٹ صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان فیاض حسین مراد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابی فہرستوں میں درج مرد و خواتین رائے دہندگان کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔
بلوچستان میں دہشتگردی کے محرکات کو سامنے لایا جائے،امان اللہ کنرائی
کوئٹہ: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر سینیٹر(ر) امان اللہ کنرانی نے سرینا ہوٹل کوئٹہ میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت اور اس میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرینا دھماکہ بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کے رابطوں اور کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
سیکو رٹی فورسز نے دہشتگروں کی کمرتوڑ دی ہے،عمران کاکڑ
کوئٹہ: ایم کیو ایم پا کستان بلو چستان کے صوبائی صدرملک عمران اللہ کاکڑ و راکین صوبائی کمیٹی نے سرینا ہوٹل کوئٹہ میں دہشتگر وں کی جانب سے دھماکے کو انکی سفا کانہ غیر انسانی سوچ قرار دیتے ہوئے اسکو ایک بز دلانہ عمل اور کوئٹہ شہر کے پر امن فضا ء کو خراب کر نے کی ناکام کو شش قرار دیا ہے انہوں نے کہاکہ کوئٹہ شہر میں سیکو رٹی فورسز کی بے شما ر قر بانیوں اور عوام کی محبت اور امن پسند سوچ سے امن بحال ہوا ہے۔
اے جی آفس کے اختیارات صوبائی حکومت کو منتقل نہیں ہوسکتے، اعلامیہ
کوئٹہ: اے جی آفس بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق صوبائی فنانس ایکٹ 2020ء کی شق 32 آئین سے متصادم ہے اور اے جی آفس کے اختیارات صوبائی حکومت کو منتقل نہیں ہوسکتے۔
یار محمد رند کی چینی سفیر کو فون صوبے کی ترقی کیلئے مشترکہ کوششوں کا عزم
کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر وزیراعظم کے معاون خصوصی و صوبائی وزیر تعلیم سردار یارمحمد کا پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ سے ٹیلیفونک رابطہ ، سردار رند نے پاکستان میں چین کے سفیر نونگ رونگ کو بلوچستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے۔
کوئٹہ دھماکہ قابل مذمت ہے صوبے میں حکومتی رٹ ختم ہوچکی ہے،بی این پی
کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مقامی ہوٹل کے پارکنگ میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاگیا کہ ماہ مقدس رمضان المبارک میں اس طرح کے انسانیت سوز عمل نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ قابل گرفت عمل ہے ،حکومت اور ریاست کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو بنیادی آئینی ذمہ داری جان ومال کے تحفظ کی فراہمی یقینی بنائیں ۔
ہوشاپ میں کمسن بچے کے ساتھ زیادتی انتہائی افسوسناک و شرمناک عمل ہے، بی ایس او
کوئٹہ: چئیرمین بی ایس او جہانگیرمنظور بلوچ نے ضلع کیچ کے علاقے ہوشاپ میں فورسز کے اہلکار کی جانب سے کمسن بچے کے ساتھ جنسی ذیادتیکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسی انتہائی افسوسناک واقعہ قراردیا ہے۔تنظیم کے مرکزی ترجمان کی جانب سے جاردہ کردہ بیان میں کہا ہے کہ چئیرمین بی ایس او جہانگیرمنظور بلوچ نے سیکورٹی اہلکار کی جانب سے کمسن بچے کو تشدد اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنانا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
دہشت گردی کا رروائی بزدلانہ فعل ہے امن خراب کرنیکی اجازت نہیں دیں گے،وزیراعلی بلوچستان
کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان نے کوئٹہ کے مقامی ہوٹل کی پارکنگ میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب کرلی۔وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔
کوئٹہ سرینا ہوٹل میں دھماکے کوبلوچستان کی ترقی پر کاری ضرب ہے ،اراکین اسمبلی
کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی وسینیٹر سعیداحمد ہاشمی ،منظورخان کاکڑ،سرفراز بگٹی ،اسپیکر بلوچستان اسمبلی میرعبدالقدوس بزنجو،صوبائی وزراء سردار محمد صالح بھوتانی،ظہور بلیدی،سلیم کھوسہ،عمر جمالی ، زمرک خان اچکزئی،میر عارف جان محمد حسنی ،ارکان صوبائی اسمبلی ثناء بلوچ ، میر زابد علی ریکی،بلوچستان عوامی پارٹی کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سید حسنین ہاشمی۔