اسلام آباد: مسلم لیگ کے صدر وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے وفد نے پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں ملاقات کی جس میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایم این اے آغا حسن بلوچ ، ایم این اے حاجی ہاشم نوتیزئی ، ایم پی اے ثناء بلوچ ، ایم پی اے میر حمل کلمتی ، ایم این اے ڈاکٹر شہناز بلوچ بھی موجود تھے وزیراعظم شہباز شریف کو وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ملاقات میں بلوچستان کے اہم مسائل اور سیاسی صورتحال پر تفصیلات گفتگو کی گئی
Posts By: پریس ریلیز
چارشمبے ایک باوقار سیاسی رہنما ء تھے ،، ڈاکٹرمالک بلوچ
تربت: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، مرکزی سیکرٹری جنرل جان محمد بلیدی اور جسٹس ریٹائرڈ شکیل احمد بلوچ نے نیشنل پارٹی کے رہنما سابق ناظم ندیم بلوچ سے ان کے والد نیشنل پارٹی کے رہنما چارشمبے بلوچ کی وفات پر ہوشاپ میں تعزیت کی۔
بلوچستان سحری ، افطاری اور تراویح کے دوران بجلی لوڈشیڈنگ نہ کرنیکا فیصلہ
کوئٹہ: کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)نے ماہ رمضان کے مہینہ میں صارفین کو خصوصی ریلیف اوربجلی کی باقاعدہ فراہمی کیلئے مختلف انتظامات کئے ہیں۔اس سلسلے میں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور دیگربڑے شہروںمیں سحری ، افطاراورتراویح کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی تاہم صوبہ میں موجود تمام دیہی و زرعی فیڈروں کواُنکے پرانے شیڈول کے مطابق یومیہ مختلف اوقات کارمیں بجلی فراہم کی جائے گی ۔کیسکوکے تمام سب ڈویژنوںمیں عملہ اورلائن اسٹاف اپنے متعلقہ علاقوںمیںاپنے فرائض انجام دیںگے۔
نیشنل پارٹی بلوچستان کے اہم ایشوز سے غافل نہیں ، رحمت صالح بلوچ
کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے صدر وحدت بلوچستان میر رحمت صالح بلوچ نے خضدار میں موجودہ سیاسی صورتحال ، بلدیاتی الیکشن اور متوقع جنرل الیکشن سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا نیشنل پارٹی بلوچستان کے اہم ایشوز سے غافل نہیں ریکوڈک ساحل وسائل سمیت بلوچستان سے متعلق پارٹی پالیسی واضع ہے۔نیشنل پارٹی بلوچ قوم کو مایوس نہیں کریگی۔ انہوں نے مزید کہاکہ نیشنل پارٹی کی موجودہ سیاسی صورتحال پر گہری نظر ہے بلدیاتی انتخابات اور متوقع جنرل الیکشن کے لیے کارکن تیار رہیں میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ نیشنل پارٹی اپنے کارکنوں کی تربیت بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کے فکری درس گاہ کے ذریعے کررہی ہے
خواتین ورکرز کے کام کرنے کی جگہوں پر مسائل کے حل کیلئے کونشن کا انعقاد
کوئٹہ: سینٹر فارپیس اینڈ ڈولپمنٹ (سی پی ڈی) اور خواتین ورکرز الائنس کوئٹہ نے ٹرسٹ فار ڈیموکریٹک ایجوکیشن اینڈ اکاونٹیبلٹی (ٹی ڈی ای اے) کے تعاون سے ڈسٹرکٹ کوئٹہ میں خواتین ورکرز کے کام کرنے کی جگہوں (ورک پلیسز) کے حالات کار اور ملازمتی حقوق کے ضمن میں درپیش مسائل کے موثر حل کے لیے… Read more »
آغاز حقوق بلوچستان اور سی پیک پی پی کا تحفہ ہے،سکینہ عبداللہ
کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی وومن ونگ بلوچستان کی صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سکینہ عبداللہ خان نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے بلوچستان کے عوام کے امنگوں کے عین مطابق فیصلہ کیا پاکستان پیپلزپارٹی اس فیصلے کو سراہتی ہیں کیونکہ بلوچستان کی عوام جانتی ہیں کہ آغاز حقوق بلوچستان اور سی پیک پاکستان پیپلز پارٹی کا دیا ہوا تحفہ ہیں۔
لوکل کونسلز ضلع کوئٹہ کی ابتدائی حلقہ بندی کی فہرست جاری کردی گئی
کوئٹہ: دفتر حلقہ بندی اتھارٹی / ریجنل الیکشن کمشنر کوئٹہ ڈویژن کوئٹہ کے اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ضلع کوئٹہ کی حلقہ بندی کمیٹی نے لوکل کونسلز (میٹرو پولیٹن کارپوریشن اور یونین کونسلز) کی حلقہ بندی کی ابتدائی فہرست جاری رکدی ہے۔
بی ایس او کے کیڈرز قومی تشخص اور بقاء کیلئے جدوجہد کا حصہ بنیں ،ڈاکٹر مالک بلوچ
کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا کہ قومی تحریک میں شامل ہر فرد ہمارے لئے قابل احترام ہے بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے کیڈرز قومی تشخص اور بقا پر کوئی سمجھوتہ کئے بغیر قومی و سیاسی و جمہوری عمل کا حصہ بن کر رہیں بلوچ طلبا قیادت کا ایک ساتھ ہونا اور قومی مسائل پر گفتگو کرنا ایک مثبت سیاسی پیش رفت ہے نیشنل پارٹی ہر سیاسی کارکن کی عزت کرتا ہے اور اس کی رائے کو اہمیت دیتا ہے۔
بلوچستان کے وسائل کسی سیاسی درباری کی ملکیت نہیں سودا لگانے نہیں دینگے ،لشکری رئیسانی
کوئٹہ : سینئر سیاستدان و سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے وسائل کسی سیاسی درباری کی ملکیت نہیں ،صوبے کے لوگوں کی ملکیت ہمارا قومی ورثہ ہیں ،جسے آئندہ نسلوں کی ترقی پر خرچ ہونا ہے، بالادست طبقے کے لیے گئے قرضے اتارنے کیلئے نہیں،بلوچستان کے لوگ اپنے قومی وسائل پر اختیار چاہتے ہیں قطعاًریکوڈک کے سودے کو قبول نہیں کریں گے، صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں ریکوڈک کے معاملہ پر پراسرار خاموشی نے ریکوڈک کی لوٹ مار میں شامل لوگوں کو بے نقاب کیا ۔ یہ بات انہوںنے گزشتہ روز نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔
ریکوڈک معاہدہ قومی وسائل کی لوٹ مارہے مسترد کرتے ہیں، بی ایس او
کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے وفاقی و صوبائی حکومت کی جانب سے حالیہ ریکوڈک معاہدے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے قومی وسائل کی لوٹ مار کا تسلسل قرار دیا ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد نے ہمیشہ بلوچ قومی وسائل ان کے حق حاکمیت کو تسلیم نہیں کیا ہے۔بلوچستان کے قدرتی وسائل کی لوٹ مار اور بیرونی کمپنیوں کے ساتھ ملکر بندربانٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ دوسری طرف بلوچ قوم کو تعلیم،صحت سمیت دیگر بنیادی ضروریات زندگی سے محروم رکھا گیا ہے۔