کچھی، گورنمنٹ پرائمری گرلز اسکول بھیری گزشتہ تین سالوں سے بند

Posted by & filed under بلوچستان.

کچھی: بلوچستان کے ضلع کچھی کی یونین کونسل مٹھڑی کے گاؤں بھیری میں لڑکیوں کا واحد پرائمری گرلز اسکول گزشتہ تین سالوں سے بند ہے۔ اسکول میں تعینات استانیاں گھر بیٹھ کر تنخوائیں لے رہی ہیں،کوئی پوچھنے والا نہیں۔ اہلیان بھیری نے متعدد بار حکام بالا تک داد رسائی کی، تاہم حسب معمول ان کی کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

عوام کو علاج معالجے کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ڈاکٹر سلطان احمد لہڑی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بولان میڈیکل ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر سلطان احمد لہڑی نے کہا ہے کہ ہسپتال میں عوام کو علاج معالجے کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس میں کسی بھی قسم کی کوتاہی یا غفلت قابل قبول نہیں ہے۔

کیسکو نجکاری سازش ہے کامیاب نہیں ہو نے دینگے ،کیسکو لیبر یونین

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ : کیسکو لیبر یونین بلوچستان کے زیر اہتمام شیخ ماندہ سب ڈویژن میںنجکاری ،نام نہاد یونین کے دفاتر کے بندش اور ہڑتالوں ،ایماندار سی ای او کیسکو کے خلاف نسلی بنیادپر تعصبانہ مہم کے خلاف اور ہزاروںخالی پوسٹوں33فیصدایمپلائز سن کوٹے پر عمل درآمد کے لئے جلسہ منعقد ہوا۔

بلوچستان ایجوکیشن فائونڈیشن کے950 اساتذہ کو مستقل کیا جائے ،وطن ٹیچرز

Posted by & filed under بلوچستان.

کو ئٹہ: بلوچستان ایجوکیشن فائونڈیشن بی ای ایف کے950 اساتذہ کو مستقل کیا جائے و طن ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے صوبائی صدر محمد بچل ابڑو، سیکریٹری جنرل مانک خان بنگلزئی، سرپرست اعلی در محمد لانگوچیف آرگنائزر عطاء اللہ اچکزئی، چیئرمین غلام مصطفی بنگلزئی سینئیر نائب صدر ہارون اختر ،پریس سیکریٹری گل محمد ہانبھی،نثار احمد ،محترمہ زاہدہ خانم ،ڈپٹی جنرل سیکریٹری محمد بخش بلوچ،فنانس سیکریٹری شفیع محمد گورچانی ،شیخ شبیر، بلال احمد ،خلیل احمد کھیتران نثار احمد ابڑو و دیگر نے مشترکہ جاری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی تعلیمی پسماندگی کے خاتمے میں کمیونٹی سکولوں میں تعنیات اساتذہ کی خدمات قابل ستائش ہیں کہ کمیونٹی اساتذہ دور دراز علاقوں میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں دہی علاقے جہاں پرکوئی سرکاری سکولز موجود نہیں تھے۔

عوام پر مظالم ڈھانے والے جلد اپنے انجام کوپہنچیںگے ،جمال شاہ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر واسپیکر صوبائی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہاہے کہ عوام پر مظالم ڈھانے والے جلد اپنے انجام کوپہنچیںگے ،مہنگائی ،بے روزگاری اور لاقانونیت نے حکمرانوں کے دعوئوں کی کھلی کھول دی ہے ،

پی پی لانگ مارچ کا سیلاب حکمرانوں کو بہا لے جائے گا ، چنگیز جمالی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدر میر چنگیز خان جمالی،جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ،سیکرٹری اطلاعات سردارسربلندجوگیزئی،سابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ صابر بلوچ ،سینئر نائب صدر سردا ر عمر گورگیج اوردیگر نے کہا ہے کہپاکستان پیپلزپارٹی کا 27فروری کا لانگ مارچ ملکی سیاسی تاریخ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگااور عوام کا سیلاب عمران نیازی اوراسکے حواریوں کوبہالے جائے گا ، بلوچستان میں پیپلزپارٹی کو یونین کونسل کی سطح پر فعال اور منظم بنایا جائے گا کارکن بلدیاتی اور عام انتخابات کی تیاریاںابھی سے شروع کردیں اور بلاول بھٹو زرداری کے پیغام کو گھر گھر پہنچائیں انشاء اللہ آنے والا وقت پاکستان پیپلز پارٹی کا ہی ہے۔

اساتذہ کے حقوق کے لئے مخلصانہ جدوجہد کرنے کا عزم رکھتے ہیں،وطن ٹیچرز

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:  محکمہ ایجوکیشن میں اساتذہ کرام کے دفتری کاموں میں آسانیاں پیدا کی جائیں بلوچستان ایک وسیع ترین رقبے پر محیط صوبہ ہے دور دراز سے آنے والے اساتذہ کو ہر کام کے لئے بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

بلوچستان انڈومنٹ فنڈ سے کینسر اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کو ادویات بھی فراہم نہیں کی جارہی ہیں,عبدالشکور مری

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عبدالشکور مری نے کہا ہے کہ بلوچستان انڈومنٹ فنڈ سے علاج و معالجے کے ثمرات مستحقین تک پہنچائے جائیںکینسر اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کو ادویہ بھی فراہم نہیں کی جا رہی ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان انڈومنٹ فنڈ کے تحت… Read more »

بی ایم سی میں مریضوں کو مکمل سہولیات فعال ہوتے ہوئے نظر اہیں گے،ایم ایس ڈاکٹر سلطان لہڑی

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ :  میڈیا اور سول سوسائٹی کے نمائندے میر بہرام لہڑی، میر بہرام بلوچ، زارہ حسن اور نمرہ ملک کوارڈینٹر وومن لیڈ الائنس نے اج بولان میڈیکل کمپلیکس کے ایم ایس ڈاکٹر سلطان احمد لہڑی سے ملاقات کی۔

پارٹی رکنیت کی معطلی مضحکہ خیز ہے، ہمایوں عزیز کرد

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: بی این پی کے سابق مرکزی کمیٹی کے رکن میر ہمایوں عزیز کرد نے پارٹی کی جانب سے تین ماہ کیلئے ان کی رکنیت معطل کرنے کے عمل کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قوم پرستی کے نام پر بلوچ قوم اور حقیقی سیاسی کارکنوںکے پیٹ میں چھرا گھونپ کر ذاتی مراعات، مفادات حاصل کرنے والوں کے سامنے آئندہ بھی مصلحت پسندی کا شکار نہیں ہوں گا۔