
لالا صدیق بلوچ ایک عہد سازشخصیت کا نام ہے
Posted by شاہنواز بلو چ & filed under کالم / بلاگ.
لالا صدیق بلوچ ایک عہد سازشخصیت کا نام ہے
Posted by شاہنواز بلو چ & filed under لیڈ اسٹوری.
کراچی:بی این پی اور نیشنل پارٹی کے درمیان چند ہفتے قبل اتحاد کے حوالے سے رابطے ہوئے، مستقبل کے حوالے سے اہم سیاسی فیصلے کئے جانے کا امکان تھا مگر ایک دو رابطوں کے بعد اچانک دونوں جماعتیں ایک دوسرے کے خلاف بدترین الزامات کی بوچھاڑ شروع کردی۔ نیشنل پارٹی کے ایک اہم ذمہ دار سے جب ہم نے حالیہ اختلافات کی وجوہات معلوم کیں کہ تو انہوں نے بتایا کہ ہماری طرف سے اب بھی اتحاد اور بات چیت کے راستے کھلے ہوئے ہیں
Posted by شاہنواز بلو چ & filed under بلوچستان.
کراچی: وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف چین کے دورے پر ہیں، چینی حکومت سمیت سرمایہ کاروں سے اہم ملاقات بھی کررہے ہیں۔ چینی حکومت کی جانب سے سی پیک منصوبے سمیت دیگر شعبوں پر سرمایہ کاری کے حوالے سے بات کی جارہی ہے جبکہ چینی سرمایہ کاروں نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے یقین دہانی کرائی ہے جس میں ایک پیشرفت کراچی میں پانی کامنصوبہ اور سرکلرریلوے خاص شامل ہیں۔سی پیک منصوبے سمیت دیگر منصوبوں پر بلوچستان کے اہم سیاسی شخصیات جو ماضی یا موجودہ حکومت کا حصہ ہیں ان کے مطابق وفاقی حکومتیں اہم فیصلوں میں انہیں کسی کھاتے میں نہیں لاتے، جس کی بہت ساری مثالیں ہمارے سامنے ہیں کہ ن لیگ سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر نے یہ اعتراف کیا تھا کہ دورہ چین کے حوالے سے وفاقی نمائندگا توکجا بلوچستان حکومت سے بھی تجاویزلینے کی زحمت نہیں کی جاتی مشاورت کرنا تو دور کی بات ہے۔انہوں نے ایک بار یہ اعتراف کیا تھا کہ خود میاں محمد نواز شریف کے ساتھ اہم اجلاس میں شرکت کرچکاہوں خاص کر سی پیک منصوبے کے متعلق جب بھی تجاویز دینے کی کوشش کی تو ہماری نہیں سنی گئی بلکہ مشاورت کرنے کی بھی زحمت نہیں کی۔
Posted by شاہنواز بلو چ & filed under اہم خبریں.
کراچی: بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض حکومت واپوزیشن کے درمیان مذاکرات کررہے ہیں، باوثوق ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے جس کاروباری شخصیت کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بات کہی تھی کہ عمران خان سے بات چیت کرنی ہے جس پر وزیراعظم میاں محمد نواز شریف رضا مند ہوگئے تھے پی ٹی آئی چیئرمین نے ایک نکاتی ایجنڈا صرف آرمی چیف کی تعیناتی پر بات کے حوالے سے کہا تھا.
Posted by شاہنواز بلو چ & filed under اہم خبریں, بلوچستان.
کوئٹہ: بلوچستان میں حکومتی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم کرنے میں سینئر ارکان کامیاب ہوگئے، وزیراعلی بلوچستان کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کا خطرہ ٹل گیا، ناراض ارکان کو دو اہم وزارتیں دیئے جانے پر اتفاق ہوگیا ہے، محکمہ صحت اور محکمہ اطلاعات باپ کے ناراض ارکان کو دیئے جانے پر آئندہ چند روز کے اندر اہم بیٹھک لگے گی، ناراض ارکان نے وزیراعلی بلوچستان کو بجٹ کے دوران مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
Posted by شاہنواز بلو چ & filed under بلوچستان, لیڈ اسٹوری.
کوئٹہ: وزیراعلیٰ کی تبدیلی یا پھر ایک اور اہم وزیر کا قلمدان واپس لئے جانے کا امکان ، بلوچستان میں بجٹ سے قبل بڑی سیاسی تبدیلی رونما ہوسکتی ہے۔ بلوچستان کی مخلوط حکومت میںشامل دو بڑی اتحادی جماعتوں کے درمیان دوریاں دن بہ دن بڑھتی جارہی ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے چند روز قبل اپنے بیان میں کہاتھا کہ سردار یارمحمد رند اگراپنے عہدے سے مستعفیٰ ہوجاتے ہیں۔
Posted by شاہنواز بلو چ & filed under اہم خبریں, لیڈ اسٹوری.
کوئٹہ:وفاقی حکومت چندماہ کی مہمان ہے،مقتدرہ قوتوں نے شہباز شریف کو لندن سے واپس بلالیاہے جو تبدیلی کا واضح اشارہ ہے، پی ٹی آئی جماعت نہیں بلکہ بنائی گئی ہے چند گروہ آج پارٹی کے اندر اپنے مفادات کیلئے لڑررہے ہیں۔ فواد چوہدری نے مقتدرہ کا پیغام دیا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت خاتمے کی طرف جارہی ہے۔
Posted by شاہنواز بلو چ & filed under خصوصی رپورٹ.
کراچی: سانحہ ڈنک جیسے واقعات کسی صورت قابل قبول نہیں،مکران کے عوام کو مافیاز کے رحم وکرم پر چھوڑدیا گیا ہے،برمش بلوچ کو انصاف دی جائے قاتلوں کو سخت سزادیکر ہی امن کا قیام ممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز کراچی پریس کلب کی جانب سے برمش یکجہتی کمیٹی کراچی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ سے شرکاء نے خطاب کے دوران کیا۔
Posted by شاہنواز بلو چ & filed under کالم / بلاگ.
کوروناوائرس، کیسے، کیوں،کہاں اورکون؟یہ وائرس کے بعد اٹھائے جانے والے وہ سوالات ہیں جو وائرس کی وباء سے پہلے اٹھانے چاہئیں تھیں، مگر وائرس نے اپنے پنجے پاکستان میں گاڑ دیئے ہیں، مریضوں کی تعداد میں اضافہ اور اموات کی شرح بڑھ رہی ہے۔ کورونا سے ڈرنا نہیں لڑنا ہے مگر چند میڈیا کی سنسنی خیز خبروں کی نشر ہر سکینڈ کے دوران بریکنگ نیوز کی صورت میں عوام کے ذہنوں میں خوف پھیلانے کا سبب بن رہی ہیں وہ سنسنی خیزخبریں ہیں جو عوام کو بروقت پہنچائی جارہی ہیں جبکہ ساتھ ہی کورونا وائرس سے جڑی سائیڈ اسٹوریز پر بھی مسلسل خبریں دی جارہی ہیں۔میڈیا کی ذمہ داری بالکل بنتی ہے کہ عوام کو ہر خبر سے باخبر رکھے، کتنا سچ بولا جائے جو ہضم ہوسکے۔
Posted by شاہنواز بلو چ & filed under کالم / بلاگ.
شکوہ تو عوام سے کیا جارہا ہے کہ وہ اس خطرناک وباء کا تمسخر اڑارہے ہیں اور اسے سنجیدگی سے نہیں لے رہے مگر گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کی سنجیدہ گفتگو سنی تو عوامی مزاج کی جو برآمدگی کی سوچ ہے پھر تو عوام پرہی ترس آرہا ہے کہ وہ اب بھی نظام اور قدرت کے سہارے کوئی کرشمہ دیکھنے کے منتظر ہیں،خدا کرے کہ کوئی ایسا چمتکار ہوجائے اور اس وباء سے پاکستان اس طرح متاثر نہ ہوجس طرح سے اس انتہائی مہلک مرض نے دنیا کے اہم ترین ممالک کو شدید متاثرکرکے رکھ دیا ہے۔ اس وقت دنیا کیلئے یہ وباء ایک چیلنج بن چکا ہے جسے ایک بڑی جنگ سمجھ کر اس سے نمٹنے کیلئے تمام وسائل کو نہ صرف بروئے کار لایاجارہا ہے بلکہ آئندہ چند سالوں میں جومعاشی صورتحال درپیش ہوگی اس کیلئے بھی پیشگی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ اٹلی میں اس وقت سب سے زیادہ خوفناک صورتحال ہے جہاں اموات کی شرح روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں میں ہے۔