کوئٹہ: کوئٹہ میں نامعلوم ڈاکوؤں نے ایک ہی رات میں دوتھانوں کی حدود میں 83دکانوں کا صفایا کردیا۔ دکانداروں نے پولیس کی غفلت کے خلاف احتجاج کیا۔
Posts By: اسٹاف رپورٹر
جامعہ بلوچستان میں بے ضابطگیوں کے خلاف پمفلٹ تقسیم
کوئٹہ : جامعہ بلوچستان میں وائس چانسلر کی جانب سے میرٹ کے برخلاف تعیناتیوں،غیر آئینی اور غیر قانونی فیصلوں سے طلباء4 واساتذہ اور ملازمین کو باخبر رکھنے کیلئے 28 نقاطی پمفلٹ جامعہ بلوچستان میں تقسیم، گورنر بلوچستان ، ہائیر ایجوکیشن کمیشن صوبائی حکومت اور نیب کو بے ضابطگیوں کی تحقیقات کرانے کیلئے شوائد پیش کرنے کی پیشکش۔
بلوچی و براہوی زبان کی ترقی و ترویج کیلئے ریاست کو اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرنی چاہئے،ڈاکٹر مالک بلوچ
کوئٹہ: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچی اور براہوئی زبان کی ترقی وترویج کیلئے ریاست کو اپنی آئینی ذمہ داریاں ادا کرنی چائیے، مقامی زبانوں میں لکھنے والے افراد کو وسائل کی عدم دستیابی کے باعث مشکلات کا سامنا ہے،آئندہ نسلوں میں کتب دوستی کو فروغ دیکر ہم اپنی شناخت سرزمین ساحل وسائل کے تحفظ کو یقینی بناسکتے ہیں۔
عمران خان سے لاپتہ افراد سمیت تمام معاملات پر بات کرنا چاہتے ہیں ،اسلم رئیسانی
کوئٹہ: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور رکن بلوچستان اسمبلی نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے کہا ہے کہ ہم حکومت اور عمران خان سے بلوچستان کے ہر مسئلے پر بات کرنا چاہتے ہیں۔
بلوچستان اسمبلی اجلاس ، اپوزیشن کا احتجاج جاری ، پی ایس ڈی پی سے متعلق کمیٹی بنانے کا مطالبہ
کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں حزب اختلاف کے اراکین ترقیاتی منصوبوں میں نظر انداز کئے جانے کیخلاف رواں سیشن کے تیسرے اجلاس میں بھی احتجاج جاری رکھا۔ حزب اختلاف کے اراکین نے بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اجلاس میں شرکت کی ۔
ترقیاتی منصوبوں میں حکومت و اپوزیشن کے حلقوں کو یکساں مواقع دیئے جائینگے،سردار یار محمد رند
کوئٹہ: تحریک انصاف کے صوبائی پارلیمانی لیڈراور وزیراعظم کے معاون خصوصی سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ پوزیشن اور حکومت اراکین کے حلقوں کی یکساں اہمیت ہے ایجنڈا حکومت کا ہونا چاہئے۔
بلوچستان اسمبلی میں قائمہ کمیٹیاں تشکیل دیدی گئیں
کوئٹہ : بلوچستان اسمبلی میں قائمہ کمیٹیاں تشکیل دے دی گئیں۔ 19قائمہ کمیٹیوں کے ممبران کے ناموں کی اسمبلی نے منظوری دے دی۔
کوئٹہ پریس کلب کے انتخابات مکمل رضا الرحمن صدر ظفر بلوچ جنرل سیکرٹری منتخب
کوئٹہ: کوئٹہ پریس کلب کے انتخابات مکمل ، جرنلسٹس پینل نے تمام عہدوں پر کامیاب حاصل کرکے میدان مارلیا ، رضاالرحمن بھاری اکثریت سے کوئٹہ پریس کلب کے صدر اور محمد ظفربلوچ جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ۔
میدا ن میں اس وقت پارٹی نظر آرہی ہے نہ ہی حکومت ، قدوس بزنجو
کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر بی اے پی کے مرکزی رہنما میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ حکومتیں بنتی اور چلتی جاتی ہیں ورکرز کے مسائل حل نہ ہوتوانہیں کوئی یاد نہیں کرتا،ہماری پارٹی اور ورکرز دونوں کو نہیں چلایا جارہا اگر نہیں چلاسکتے تو چلانے والے چلا کر بتادیں گے میرے لیے حکومت نہیں ورکرز اہمیت کے حامل ہیں ۔
پرامن بلوچستان عوام اور فورسز کی قربانیوں کا نتیجہ ہے ، آٹھ ماہ میں صوبے کی ترقی کی سمت کا تعین کیا ، جام کمال
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان عالیانی نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے ۔ صوبائی حکومت وفاق سے ملکر صوبے کے دیرینہ مسائل حل کرنے کے لئے حقیقی معنوں میں اقدامات کر رہی ہے۔ آج کا پرامن بلوچستان عوام اور سیکورٹی فورسز کی قربانیوں کا نتیجہ ہے ۔ آٹھ ماہ میں صوبے کی ترقی کی سمت کا تعین کیا شفافیت لائے بغیر کوئی نظام ٹھیک نہیں ہوسکتا ہے ۔