بیلا; مون سون بارشوں اور سیلاب سے متاثرین کا کوئی پرسان حال نہیں سیلاب اور شدید بارشوں سے لوگ بے گھر ہوگئے ہیں اور بھوک و افلاس کا شکار ہیں.
Posts By: اسٹاف رپورٹر
بلوچستان بارشیں،چاغی،نوشکی، ژوب میں مزید سات افراد جاں بحق،مستونگ اور خضدار سے قومی شاہراہ پھر بند، ریلوے ٹریک ورابطہ سڑکیں بہہ گئیں، ہزاروں دیہات زیر آب
کوئٹہ۔اندروں بلوچستان میں بارش وسیلاب کی تباہ کاریاں جاری،مزید سات افراد جاں بحق جبکہ متعد د لاپتہ ہیں۔چاغی دالبندین آواران خضدار مستونگ قلات ژوب نوشکی نوکنڈی میں بڑے پیمانے پر تباہی ریکارڈ کیا گیا ہے۔چاغی میں سیلابی پانی میں ڈوب کر تین بچیاں جاں بحق،نوشکی ژوب اور قلات میں تین افراد سیلابی ریلوں کی نذر ہوگئے۔
عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے، اسداللہ بلوچ
پنجگور; بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل سیکرٹر ی اور صوبائی وزیر زراعت میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے ساحل وسائل اور معدنیات پر پہلا حق صوبے کے عوام کا ہے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
حکومت اور آئی ایل او کالیبر قوانین کے حوالے سے دہرا معیار تسلیم نہیں،لیبر فیڈریشن
کوئٹہ; بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدرخان زمان چیئر مین بشیر احمد سیکرٹری جنرل قاسم خان ڈپٹی سیکرٹری جنرل عبدالمعروف آزادحاجی عبدالعزیز شاہوانی محمد عمر جتک دین محمد محمد حسنی نورالدین بگٹی عابد بٹ عارف خان نچاری ملک وحید کاسی ظفر خان رند منظور احمد حبیب اللہ لانگو فضل محمد یوسفزئی میر زیب شاہوانی حاجی غلام دستگیر اور دیگر مزدور و ملازم تنظیموں کے رہنماؤں نے بیان میں کہا.
بہترین حکمت عملی اور پیشگی تدارک کے باعث بارشوں کا مقابلہ کیا،ضلعی انتظامیہ خضدار
خضدار; ڈپٹی کمشنر خضدار میجر(ر) محمد الیاس کبزئی نے کہا ہے کہ بہترین حکمت عملی اور پیشگی تدارک کے باعث ہم نے جاری بارشوں کا مقابلہ کیا،ضلع میں جتنے بھی پانی کے ڈیمز ہیں سب میں پانی بھر چکا ہے کسی بھی ڈیم کو کوئی خطرہ نہیں،
پرانے نصاب تعلیم میں ہنر مند افرادی قوت پیدا کرنیکی صلاحیت موجود نہیں،ڈاکٹر ریاض
کوئٹہ; پاک یوایس المنائی نیٹ ورک(PUAN)کوئٹہ چیپٹرکے زیراہتمام المنائی ممبران کیلئے ”چیلنجزکومواقع میں بدلنے“کے موضوع پرکوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں ایک روزہ سیشن کاانعقادکیاگیاجس میں ممبران نے شرکت کی۔
ایمرجنسی سیل قائم کرکے صورتحال کو مانٹیر کیا جارہا ہے،ایڈمنسٹریٹر لوکل گورنمنٹ
کوئٹہ; ایڈمنسٹریٹرلوکل گورنمنٹ کوئٹہ عصمت اللہ بازئی نے کہا ہے کہ حالیہ مون سون کی بارشوں کے دوران پانی کی نکاسی اور صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں.
ایف ایم ریڈیو آگاہی اورحادثات سے بچاؤں کیلئے بہترین قدم ہے،آئی جی بلوچستان
کوئٹہ; آئی جی بلوچستان پولیس عبدالخالق شیخ کی زیر صدارت ایف ایم ریڈیو کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی کوئٹہ سید فدا حسین شاہ، اے آئی جی جنرل ایاز بلوچ، ایس ایس پی آپریشن عبدالحق عمرانی، ایس ایس پی ٹریفک عرفان بشیر،ایس پی ٹریفک سٹی نصیر احمد، ایس پی ٹریفک جاویداحمد، پی آر او ٹو آئی جی پی محمود احمد کھوکھر اور دیگر آفسران نے شرکت کی۔
ہیپا ٹائٹس کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 15ہزار سے زیا دہ ہے،ڈاکٹر شعیب کرد
کوئٹہ; ہیپا ٹائٹس کنٹرول پروگرام محکمہ صحت بلو چستان کے پراونشل کوآرڈینیٹرڈاکٹر شعیب عزیز کر د نے کہا ہے کہ بلو چستان میں ہیپا ٹائٹس کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 15ہزار سے زیا دہ ہے جوکہ اپنا علاج ومعالجہ ہیپا ٹائٹس کنٹرول پروگرام سے کر وارہے ہیں،
سیلاب سے متاثرین کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں،کمشنر قلات
کوئٹہ; کمشنر قلات داؤد خلجی نے کہا ہے کہ کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ اور اطراف میں سیلاب سے متاثرہ افراد کو ریسکیو کیاجارہاہے،سیلابی پانی سے ریسکیو ہوجانے والے افرادکوکھانا،پانی اور دیگر اشیاء فراہم کی گئی ہیں،