شہری انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں سے ایران ہتھیار نہیں ڈالے گا، عباس عراقچی

Posted by & filed under بین الاقوامی.

 ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی حملوں سے تباہ پل کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی اور کہا  کہ شہری انفرا اسٹرکچر پر امریکی حملوں سے ایران ہتھیار نہیں ڈالے گا۔

پاکستان کی معیشت اب بھی بیرونی امداد پر انحصار کر رہی ہے، بلوم برگ

Posted by & filed under اہم خبریں.

پاکستان کی مضبوط ہوتی معیشت پر مشرق وسطی جنگ کے منفی اثرات منڈلانے لگے۔ امریکی اشاعتی و نشریاتی ادارے بلوم برگ نے پاکستان کی معاشی صورتحال پر رپورٹ جاری کر دی ۔ کہا خوراک اور ایندھن کی قیمتیں بڑھنے سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔ پاکستان کی معیشت بیرونی امداد پر انحصار کر ہی ہے۔

چند عناصر موجودہ حالات میں عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، دنیا کے مختلف ممالک میں پیٹرول ڈیزل دستیاب ہی نہیں ہے،رانا ثناء اللّٰہ

Posted by & filed under اہم خبریں.

وزیر اعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ چند عناصر موجودہ حالات میں عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، دنیا کے مختلف ممالک میں پیٹرول ڈیزل دستیاب ہی نہیں ہے۔ 

تمام شرائط پوری کیے جانے کے بعد اب پاکستان کے لیے آئی ایم ایف فنڈ کی منظوری میں کوئی رکاوٹ نہیں ہے،وزارت خزانہ

Posted by & filed under اہم خبریں.

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے ایکسٹنڈڈ فنڈ فسیلیٹی پروگرام کے تحت پاکستان کے تیسرے اقتصادی جائزہ پر ہونے والے اسٹاف لیول معاہدے اور ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی منظوری دینے کے لیے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آئندہ ماہ( مئی )کے پہلے ہفتے منعقد ہوگا۔

ایران میں باقی چیزوں کو تباہ کرنا شروع ہی نہیں کیا،ہماری فوج دنیا میں سب سے بڑی اور طاقتور ہے،اگلا نشانہ پل ہوں گے، پھر بجلی کے کارخانے،ٹرمپ کی ایران کو سخت حملوں کی دھمکی

Posted by & filed under بین الاقوامی.

ایرانی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ بجلی کے کارخانوں پر حملے ہوئے توخطے میں توانائی تنصیبات اور مواصلاتی ادارے ہمارا ہدف ہونگے۔ جن اداروں میں امریکی حصص ہیں ان کو نشانہ بنائیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ کا موٹرسائیکل سواروں کو ہر ماہ 2 ہزار دینے کا اعلان

Posted by & filed under اہم خبریں.

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بتایا کہ وزیراعظم  شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں کچھ اہم فیصلے ہوئے، خطے کی صورتحال بہت کشیدہ ہے،  وزیراعظم اور فیلڈ مارشل جنگ ختم کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں، موجودہ حالات دیکھتے ہوئے ہم نے کئی اقدامات کیے جس کے تحت ٹارگٹڈ سبسڈی دینا ہوگی۔

تمام موٹرِ سائیکل سوار سبسڈی کے مستحق نہیں، جس کے پاس ہیوی بائیک ہے وہ پیٹرول برداشت کر سکتا ہے،مشیر وزیرِ خزانہ

Posted by & filed under اہم خبریں.

وزیرِ خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ تمام موٹرِ سائیکل سوار سبسڈی کے مستحق نہیں، جس کے پاس ہیوی بائیک ہے وہ پیٹرول برداشت کر سکتا ہے۔

پاور پلانٹس پر حملہ ہوا تو خطے کے توانائی و ٹیلی کام شعبے نشانہ بنیں گے: ایران کی امریکا کو وارننگ

Posted by & filed under بین الاقوامی.

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق فوجی ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے بیان میں کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایرانی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکیوں کے جواب میں تہران سخت ردِعمل دے گا۔

صوبے میں گڈ گورننس اور شفافیت کو مزید مضبوط بنایا جا رہا ہے،تین ماہ میں بڑی کامیابی،اساتذہ و ڈاکٹرز کی حاضری بہتر ہوگئی،وزیر اعلیٰ بلوچستان

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وڑن کے مطابق صوبے میں ادارہ جاتی اصلاحات، گڈ گورننس اور مؤثر سروس ڈلیوری کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں صوبے کی تاریخ میں پہلی بار بہتر طرز حکمرانی کا عملی ثبوت سامنے آیا ہے جہاں اسکولوں میں اساتذہ اور اسپتالوں میں ڈاکٹرز کی غیر حاضری سے متعلق عوامی شکایات کا مؤثر انداز میں ازالہ کیا گیا ہے