ہم دہشتگردوں سے اپنا تحفظ کریں گے ہمارے لیے کوئی اور آپشن نہیں ہے، مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ

Posted by & filed under اہم خبریں.

مشیر وزیراعظم رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ ہم دہشتگردوں سے اپنا تحفظ کریں گےہمارے لیے کوئی اور آپشن نہیں ہے،مسلح افواج،عسکری قیادت اتنی باصلاحیت ہےانہوں نے ایک بار انہیں سبق سکھایا ہے، انہیں بتایاہے کہ اگر ہمارے بارڈرمحفوظ رکھنے کی ذمہ داری نہیں لیں گے تو یہ گارنٹی ہم خود حاصل کریں گے

بھارت افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف سرگرم ہے،وزیردفاع خواجہ آصف

Posted by & filed under اہم خبریں.

وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف سرگرم ہے، افغان حکومت بھارت کی پراکسی بن چکی ہے۔ مذاکرات کی ناکامی  کی ذمہ دار افغان حکومت ہے۔

ترکیہ کی درخواست: پاکستان نے افغانستان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامندی ظاہر کردی

Posted by & filed under اہم خبریں.

ذرائع کے مطابق افغانستان سے مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہ ہونے پر پاکستانی وفد نے آج واپس آنا تھا تاہم ترکیہ کے حکام نے پاکستانی وفد سے رکنے کی درخواست کی تھی جس پر پاکستانی وفد استنبول میں ہی موجود تھا۔

چین اور بھارت کے درمیان سرحدی کنٹرول پر رابطہ، مسائل کے حل پر اتفاق

Posted by & filed under بین الاقوامی.

چین اور بھارت کی افواج نے بدھ کو اپنی مشترکہ سرحد کے انتظام سے متعلق بات چیت کی، جس میں دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سرحدی سطح پر کسی بھی مسئلے کے حل کے لیے موجودہ طریقہ کار کو استعمال کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی وفد کی فضل الرحمٰن سے ملاقات، جے یو آئی قائد حزب اختلاف کیلئے اچکزئی کی حمایت پر رضامند

Posted by & filed under اہم خبریں.

جمعیت علمائے اسلام (ف) نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے عہدے کے لیے پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے محمود خان اچکزئی کو نامزد کرنے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حمایت کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔

تازہ اسرائیلی حملوں میں 91 فلسطینی شہید، جنگ بندی خطرے میں نہیں پڑے گی، ٹرمپ

Posted by & filed under اہم خبریں.

اسرائیلی فورسز نے فضائی حملے کرکے غزہ شہر کے ایک رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 24 بچوں سمیت 91 فلسطینی شہید ہوگئے اور متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔

ای چالان سسٹم نے ڈی آئی جی ٹریفک کی گاڑی بھی نہ بخشی، 10 ہزار کا چالان ہوگیا

Posted by & filed under اہم خبریں.

کراچی میں متعارف کرائے گئے خودکار ”ای چالان“ سسٹم نے قانون کی بالادستی کا عملی ثبوت دیتے ہوئے ٹریفک پولیس کے سربراہ کی گاڑی کو بھی نہیں بخشا۔ ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کی سرکاری گاڑی کا چالان گارڈن انٹرچینج پر اس وقت ہوا جب ڈرائیور نے سیٹ بیلٹ باندھنے کی زحمت نہیں کی۔ خود ڈی آئی جی نے تصدیق کی کہ ان کی گاڑی کے خلاف 10 ہزار روپے کا چالان ہوا ہے۔