بھارت کیخلاف جنگ میں غیبی مدد آئی، ایران اسرائیل سیز فائر کے پیچھے بھی وردی ہے، وزیر داخلہ

Posted by & filed under اہم خبریں.

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت کیخلاف جنگ میں غیبی مدد آئی جب کہ  ایران  اسرائیل سیز فائر اور ایران کی نظر آنے والی کامیابی کے پیچھے بھی وردی ہے۔

مواصلات کے شعبے میں سینٹرل ایشیا سے روس تک رسائی چاہتے ہیں،عبدالعلیم خان

Posted by & filed under اہم خبریں.

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان سے روس کے نائب وزیر ٹرانسپورٹ اینڈری سرجیوچ نکیتن نے چین کے شہر تیانجن میں ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ پاک روس دو طرفہ تعاون اور مختلف منصوبوں پر بھی بات چیت ہوئی۔

تنخواہ کے معاملے پر خواجہ آصف اور اسپیکر قومی اسمبلی آمنے سامنے، وزیراعظم کو خط لکھ دیا

Posted by & filed under اہم خبریں.

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کے درمیان تنخواہوں کے معاملے پر اختلاف شدت اختیار کر گیا۔ ذرائع کے مطابق خواجہ آصف کی تنقید کے بعد ایاز صادق نے وزیراعظم شہباز شریف کو باقاعدہ خط لکھ دیا۔*

محصولات وصولی، فرائض کی ادائیگی میں ایف بی آر عوام سے عزت و تکریم سے پیش آئے، وزیراعظم

Posted by & filed under اہم خبریں.

وزیراعظم نے کہا کہ نئے مالی سال میں محصولات وصولی اور معاشی اہداف کے حصول میں یہی مستعدی جاری رکھیں، اس میں کسی قسم کی ادارہ جاتی سستی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

بلوچستان میں ناقص کارکردگی پر 8 ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز معطل

Posted by & filed under بلوچستان.

بلوچستان میں 8 ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز ( ڈی ایچ او ز) کو ناقص کارکردگی پر معطل کردیا گیا۔

 محکمہ صحت بلوچستان نے ناقص کارکردگی، غفلت اور صحت کی سہولیات میں رکاوٹ پر 8 ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز ( ڈی ایچ اوز ) کو معطل کیا گیا۔

اسرائیل نے 60 روزہ جنگ بندی کو حتمی شکل دینے کیلئے درکار شرائط سے اتفاق کر لیا، ٹرمپ

Posted by & filed under بین الاقوامی.

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  بتایا ہے کہ امریکی نمائندوں نے اسرائیلی حکام کے ساتھ طویل اور نتیجہ خیز ملاقات کی ہے، جس میں اسرائیلی حکام غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے لیے درکار شرائط پر متفق ہوگئے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ ’میرے نمائندوں نے آج غزہ کے حوالے سے اسرائیلی حکام کے ساتھ ایک طویل اور نتیجہ خیز ملاقات کی، اسرائیل نے 60 روزہ جنگ بندی کو حتمی شکل دینے کے لیے درکار شرائط سے اتفاق کر لیا ہے، اس مدت کے دوران ہم تمام فریقین کے ساتھ مل کر جنگ کے خاتمے کے لیے کام کریں گے‘۔