قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچانے کا الزام، ریلوے کنسٹرکشن کمپنی کے سابق افسران گرفتار

Posted by & filed under اہم خبریں.

 ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے ریلوے کنسٹرکشن کمپنی کے سابق سی ای او سید نجم سعید، سابق کنٹرولر فنانس محمد زبیر اور سابق ڈائریکٹر کمرشل مہرالنسا کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو جعلی بینک گارنٹی بنانے کےالزام میں گرفتارکیا گیا ہے، ملزمان نےجعلی بینک گارنٹیز میں1.16ارب روپے ظاہر کیے۔

بلوچستان: 4 سے 8 جولائی تک مون سون بارشوں کے نئے اسپیل کا امکان

Posted by & filed under بلوچستان.

پروینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بلوچستان میں بارشوں کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے 20 اضلاع شیرانی، ژوب، زیارت، موسیٰ خیل، دکی، لورالائی، ہرنائی، سبی، بارکھان، نصیر آباد، اوستا محمد، قلات، لسبیلہ، سوراب، خضدار، آواران، صحبت پور، جعفر آباد، ڈیرہ بگٹی اور کوہلو میں 4 جولائی سے 8 جولائی تک بارشوں کا امکان ہے۔

امپورٹڈ گاڑیوں، کاسمیٹکس، دودھ، دہی سمیت 6980 اشیاء پر ریگولیٹری ڈیوٹی اور ٹیکسز میں کمی

Posted by & filed under اہم خبریں.

حکومت نے نئے بجٹ میں گاڑیوں درآمدی دودھ، دہی سمیت 6980 اشیاء پر ڈیوٹی اور ٹیکس میں کمی کردی۔ نئے مالی سال کے آغاز کے ساتھ ہی نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

بلوچستان: 4 جامعات کے ملازمین کی تنخواہوں کیلئے 1 ارب روپے سے زائد رقم جاری

Posted by & filed under بلوچستان.

محکمۂ خزانہ بلوچستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق جامعہ بلوچستان کو 52 کروڑ روپے، بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کو 18 کروڑ روپے، سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کو 20 کروڑ اور لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگری کلچر واٹر اینڈ میرین سائنسز کو 10 کروڑ جاری کیے گئے ہیں۔

اسرائیلی دہشت گردی جاری، مزید 63 فلسطینی شہید

Posted by & filed under بین الاقوامی.

غزہ میں اسرائیل کی دہشت گردی اور ظالمانہ کارروائیاں جاری ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے امداد کے منتظر افراد پر ایک بار پھر حملہ کردیا، 25 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج نے حملہ تنزارم کوریڈور کے قریب کیا، غزہ سٹی میں اسکول پر بھی اسرائیلی بمباری کی گئی، 17 افراد شہید اور 20 زخمی ہوگئے، اسکول میں بے گھر افراد کی بڑی تعداد جمع تھی۔

فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے تاکہ وہ اپنے جائز حقوق حاصل کرسکیں، سعودی عرب

Posted by & filed under بین الاقوامی.

سعودی عرب نے قابض اسرائیلی حکام کے بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے پر اسرائیلی خود مختاری کے نفاذ کا مطالبہ عالمی قراردادوں کے منافی ہے۔

ملک بھر کے تاجروں نے کاروبار بند کرنے کی دھمکی دیدی

Posted by & filed under اہم خبریں.

کراچی چیمبر کے نمائندوں نے لاہور، فیصل آباد و دیگر شہروں کے چیمبرز کے تاجر رہنماؤں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ سیکشن 37 اے اور 37 بی فوری طور پر منسوخ کی جائے، بصورت دیگر ملک بھر میں ہڑتال کریں گے۔

کراچی کی تاجر برادری کے ساتھ دیگر شہروں کے تاجر بھی کراچی چیمبر کے ساتھ ہم آواز ہوگئے۔ صحافیوں نے پوچھا کہ اگر حکومت نہ مانی تو آئندہ کا لائحہ عمل کیا ہوگا؟، جس پر صدر کراچی چیمبر جاوید بلوانی نے کہا کہ صرف کراچی میں نہیں پورے ملک میں ایک ساتھ ہڑتال ہوگی۔