ٹرمپ کا ثالثی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، جنگ بندی میں ان کا کوئی دخل نہیں، جے شنکر

Posted by & filed under بین الاقوامی.

 واشنگٹن میں کوآڈ اجلاس میں شرکت کے لیے موجود بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے ایک بار پھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو کھلے عام چیلنج کر دیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ رواں سال مئی میں بھارت اور پاکستان کے درمیان فوجی کشیدگی کے بعد انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کرائی تھی۔

 ایک انٹرویو میں جے شنکر نے ٹرمپ کے بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کمرے میں موجود تھے جب نائب صدر (جے ڈی) وینس نے 9 مئی کی رات وزیراعظم مودی سے بات کی تھی۔

وزیراعظم کی مشرق وسطیٰ میں امن،پاک بھارت جنگ بندی کے لئے سعودی عرب کی کوششوں کی تعریف

Posted by & filed under اہم خبریں.

وزیراعظم شہباز شریف نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کے لئے پرخلوص جذبات کا اظہار کیا،اورمشرق وسطیٰ میں امن اور پاک بھارت جنگ بندی کے لئے سعودی عرب کی کوششوں کی تعریف کی ۔

سی پیک کے تحت پاکستان نے شاہراہوں کی تعمیر میں واضح ترقی کی، عبدالعلیم خان

Posted by & filed under اہم خبریں.

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ سی پیک کے تحت پاکستان نے شاہراہوں کی تعمیر میں واضح ترقی کی۔ گوادر اور کراچی کی بندرگاہیں عالمی معیار کے مطابق کارگو کیلئے فعال ہیں۔

توہین عدالت کے الزام میں حاضر سروس جج گرفتار

Posted by & filed under اہم خبریں.

آزاد جموں و کشمیرسپریم کورٹ کے بڑے بینچ نے بڑا فیصلہ دیدیا، توہین عدالت میں سیشن جج راجہ امتیاز کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

سپریم کورٹ کے حکم پر حاضر سروس جج راجہ امتیاز کو گرفتار کرلیا گیا۔

بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو سزا

Posted by & filed under بین الاقوامی.

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے سابق بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ کو توہین عدالت پر 6 ماہ قید کی سزا سنادی، ان پر عدالتی کارروائیوں میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام تھا۔

مولانا فضل الرحمٰن کی پی ٹی آئی کو کے پی حکومت کیخلاف عدم اعتماد کا حصہ نہ بننے کی یقین دہانی

Posted by & filed under اہم خبریں.

ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے تحریک انصاف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی جماعت خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہیں بنے گی۔
واضح رہے کہ جیل میں قید 5 پی ٹی آئی رہنماؤں نے پارٹی کو درپیش بدترین بحران سے نکلنے کا واحد راستہ مذاکرات کو قرار دے دیا۔