بھارت نے حملہ کیا تو سکھ پاکستان کی پہلی دفاعی لائن ہوں گے:گرپتونت سنگھ

Posted by & filed under اہم خبریں.

خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ اگر بھارت نے پنجاب سے پاکستان پر حملہ کیا تو سکھ پاکستان کی پہلی دفاعی لائن ہوں گے، بھارتی فوج کے اندر موجود سکھ جانتے ہیں کہ ان کا اصل دشمن پاکستان نہیں بلکہ بھارتی سسٹم ہے۔

بھارت نے حملہ کیا تو نیوکلیئر پروگرام کے ذریعے جواب دیں گے، عمر ایوب

Posted by & filed under اہم خبریں.

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ بھارت کو واضح پیغام دینا ہوگا اگر اس نے حملے کی کوشش کی تو ہم اپنے نیوکلئیر پروگرام سے جواب دیں گے۔ اگر انڈین جنگی جہاز حملہ کرنے آئے تو انہیں تباہ کرکے دم لیں گے۔

خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں 5 دہشت گرد ہلاک، 2 گرفتار،آئی ایس پی آر

Posted by & filed under اہم خبریں.

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائی کے دوران 5 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، جن سے بارودی مواد اور اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

آزادی صحافت کا عالمی دن: پاکستان کی پریس فریڈم انڈیکس میں تنزلی

Posted by & filed under اہم خبریں.

عالمی یوم آزادی صحافت کے موقع پر جاری رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز (RSF) کی تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان کی 2025 کے گلوبل پریس فریڈم انڈیکس میں چھ درجے تنزلی ہوئی ہے اور ملک 180 ممالک میں سے 158ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

پہلگام واقعہ: بھارت نے پاکستان سے درآمدات پر پابندی لگادی

Posted by & filed under اہم خبریں.

بھارت نے کہا ہے کہ اس نے پاکستان سے یا پاکستان کے ذریعے گزر کر آنے والی اشیا کی درآمد پر پابندی عائد کردی ہے کیونکہ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان سفارتی کشیدگی میں اُس وقت اضافہ ہوا جب مقبوضہ کشمیر میں سیاحوں پر حملہ کیا گیا، جس میں کئی افراد ہلاک ہوئے۔