نوشکی آئل ٹینکر حادثہ: جھلسنے والے مزید 6 افراد کراچی میں دم توڑ گئے، تعداد 12 ہوگئی

Posted by & filed under بلوچستان.

نوشکی میں تیل بردار ٹرک میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے مزید چھ افراد کراچی میں دم توڑ گئے ہیں۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق لیاقت نیشنل اسپتال میں پانچ افراد گزشتہ رات جاں بحق ہوئے جبکہ چھٹا زخمی تنویر آج صبح زندگی کی بازی ہار گیا۔ جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 12 ہوگئی۔

ہمیں جنگیں لڑنے کا بہت زیادہ شوق ہے، وفاقی وزیر احسن اقبال

Posted by & filed under اہم خبریں.

وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہر پاکستانی کے ذہن میں یہ سوال گردش کرتا ہے کہ ہم نے ترقی کے سفر میں کیا حاصل کیا؟ پاکستان جب وجود میں آیا تو ہندوستان نے ہمیں کچھ نہیں دیا، مہاجرین کا بوجھ الگ تھا اور بنیادی سہولیات بھی ناپید تھیں۔ آج ہم دنیا کی ایٹمی طاقت ہیں، جے ایف 17 تھنڈر طیارے بنا رہے ہیں اور فائبر آپٹک سسٹم پر کام ہو رہا ہے۔

سعودی عرب خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے، وزیراعظم

Posted by & filed under اہم خبریں.

وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات میں مطالبہ کیا ہے کہ سعودی عرب خطے میں کشیدگی میں کمی کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے۔ انہوں نے ایک بار پھر پہلگام واقعے کی غیرجانبدار بین الاقوامی تحقیقات کی پیشکش کردی۔

بھارت کیساتھ کسی قسم کا تصادم جوہری جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے، بلاول بھٹو

Posted by & filed under اہم خبریں.

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی ( پی پی پی) اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے واضح کیا ہے کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں، کسی قسم کا تصادم جوہری جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتا ہے۔

میں سمجھتا ہوں کہ ہم ججز انصاف نہیں کرتے، جسٹس جمال مندوخیل

Posted by & filed under اہم خبریں.

سپریم کورٹ کے جج جسٹس جمال مندوخیل کا کہنا ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم ججز انصاف نہیں کرتے، آپ حیران ہوں گے کہ میں کیا کہہ رہا ہوں؟ انصاف تو اللّٰہ کا کام ہے ہم تو بس فیصلہ کرتے ہیں، ہم اپنے سامنے موجود دستاویز کو دیکھ کر فیصلہ کر رہے ہوتے ہیں۔