بھارت کی آبی جارحیت، بغیر بتائے دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا، مظفرآباد میں آبی ایمرجنسی نافذ

Posted by & filed under اہم خبریں.

بھارت نے آبی جارحیت آغاز کر دیا، بغیر اطلاع دیے مظفرآباد کے علاقے ہٹیاں بالا میں دریائے جہلم میں پانی چھوڑ دیا، مظفرآباد انتظامیہ نے آبی ایمرجنسی نافذ کر دی۔

اپنے وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں، جنرل عاصم منیر کا بھارت کو دو ٹوک جواب

Posted by & filed under اہم خبریں.

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھارت کی جانب سے آبی جارحیت اور دھمکیوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے وطن کا دفاع کرنا جانتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دو قومی نظریہ ہمیشہ سے پاکستان کے وجود کی بنیاد رہا ہے، دو قومی نظریہ میں کسی بھی پاکستان کو رتی بھر بھی شک نہیں، بھارتی گودی میڈیا حقائق کو اپنے جھوٹ اور پروپیگنڈے سے چھپانے کی کوشش میں ہے۔

پانی ہماری لائف لائن ہے، بھارت نے مہم جوئی کی تو 2019ء کی طرح منہ توڑ جواب ملے گا،وزیراعظم شہباز شریف

Posted by & filed under اہم خبریں.

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ  پانی ہماری لائف لائن ہے، بھارت نے مہم جوئی کی تو 2019ء کی طرح منہ توڑ جواب ملے گا۔ ہم پہلگام واقعے کی غیر جانبدار تحقیقات میں تعاون کیلیے تیار ہیں۔

پاکستان نے بھارت کیخلاف ایٹم بم چلانے کی وارننگ دے دی

Posted by & filed under اہم خبریں.

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جیسا حملہ ہوا ویسا ہی جواب ہوگا، پاکستان بھارت تنازع مکمل جنگ کی صورت اختیار کر سکتا ہے، دنیا کو جوہری طاقتوں کے درمیان مکمل تصادم کے امکان پر فکر مند ہونا چاہیئے، مکمل حملہ ہوا تو مکمل جنگ ہوگی، پاکستانی فوج ہرطرح کی صورتحال کے لیے تیار ہے۔

بھارت جنگ مسلط کررہا ہے، فوج اور قوم کو تیار رہناہوگا، حافظ نعیم الرحمٰن

Posted by & filed under اہم خبریں.

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی آج یوم مذمت بھارت و اسرائیل منارہی ہے، کل بھارت و اسرائیل کے ہتھکنڈوں کے خلاف پورے ملک میں ہڑتال ہوگی، فوج اور قوم کوجنگ کے لیے تیار رہناہوگا کیونکہ یہ جنگ بھارت مسلط کر رہاہے۔

چین کا نیا مشن خلا میں جانے کو تیار، 2 پاکستانی خلا باز بھی حصہ ہوں گے

Posted by & filed under اہم خبریں.

چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی (سی ایم ایس اے) نے کہا ہے کہ پاکستانی خلائی باز جلد چین کے خلائی اسٹیشن جانے والی بین الاقوامی ٹیم کا حصہ بنیں گے۔ یہ چین اور پاکستان کے درمیان خلا کے شعبے میں بڑھتے ہوئے تعاون کا ایک اہم قدم ہے۔