چین کا امریکا کو سخت پیغام: ٹیرف پر دباؤ قبول نہیں، آخری حد تک لڑیں گے

Posted by & filed under اہم خبریں.

بیجنگ: چین نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر واشنگٹن نے اپنی روش نہ بدلی تو چین تجارتی جنگ میں آخری حد تک جانے کے لیے تیار ہے۔ چینی وزارت تجارت نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ بلیک میلنگ، دباؤ اور دھمکیوں سے چین کو جھکایا نہیں جا سکتا۔

11 آئی پی پیز اور سی پی پی اے نے نیپرا کو بجلی کے ٹیرف میں کمی کی درخواست دیدی

Posted by & filed under اہم خبریں, پاکستان.

مہنگے انڈیپینڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کی جانب سے بجلی ٹیرف میں کمی کے حوالے سے ایک اور پیش رفت سامنے آگئی، حکومت سے نظرثانی شدہ معاہدوں کے بعد 11 آئی پی پیز اور سی پی پی اے نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو ٹیرف کمی کرنے کے لیے مشترکہ درخواست دے دی، نیپرا 16 اپریل کو درخواست کی سماعت کرے گی۔

وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر بیلاروس روانہ

Posted by & filed under اہم خبریں, پاکستان.

وزیراعظم شہباز شریف بیلا روس کے دو روزہ دورے پر روانہ ہوگئے۔ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواب بھی ہمراہ ہیں۔ بیلاروس کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبے میں اہم پیش رفت متوقع ہے۔

غیرقانونی طور پر ایران اور یورپ جانے کی کوشش پر50 ہزار افراد کے پاسپورٹ بلیک لسٹ

Posted by & filed under اہم خبریں, پاکستان.

وزیر داخلہ محسن نقوی نے قومی اسمبلی میں انکشاف کیا ہے کہ وزارت داخلہ نے غیر قانونی طور پر ایران اور یورپ جانے کی کوشش کرنے والے 50 ہزار افراد کے پاسپورٹس بلیک لسٹ کردیے، قومی اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر کل تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔

کوئٹہ: مرغی کا گوشت 100 روپے فی کلو مہنگا، شہریوں کا ضلعی انتظامیہ سے اقدامات کا مطالبہ

Posted by & filed under بلوچستان.

کوئٹہ:بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مرغی کی قیمت میں 100 روپے اضافہ ہوگیا، رمضان المبارک کے دوران 730 روپے فی کلو میں فروخت ہونیوالے مرغی کے گوشت کی قیمت 830 روپے تک پہنچ گئی۔

سویلینز کا ملٹری ٹرائل کیس: ادارہ خود شکایت کنندہ ہے تو خود کیسے کیس سن سکتا ہے، جج آئینی بینچ

Posted by & filed under بلوچستان.

سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے ریمارکس دیے ہیں کہ ادارہ خود شکایت کنندہ ہے وہ کیسے کیس سن سکتا ہے، کیا وفاق اور صوبوں کو اپنے ادارے پر اعتماد نہیں ہے۔