میرا پنجاب آنا ہضم نہیں ہوتا، میں تو کہتاہوں کہ سندھ میں اپنا گورنر لگائیں جو ابھی تک نہیں لگایا: بلاول بھٹو زرداری

| وقتِ اشاعت :  


چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری  نے کہاہے کہ صوبہ بنانے کے لئے پہلے پنجاب اسمبلی کے منظور کردہ قرارداد پر عمل کریں، سینیٹ کے کمیشن نے قرار دیا تھا کہ جنوبی پنجاب کو صوبہ بنایا جائے ، پہلے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کے لئے اتفاق رائے پر عمل کریں پھر آگے چلیں ، زیادہ صوبے بنانے کی بات کرکے پہلے کی اتفاق رائے کو خراب کرنا ہے۔