اسلام آباد / کوئٹہ :ایمان پاکستان تحریک کی چیئرپرسن اور رکنِ صوبائی اسمبلی فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں ینگ پارلیمنٹرینز فورم کی جانب سے پیش کردہ ایک اہم قرارداد کو منظور کر لیا گیا ہے جس کے تحت سنٹرل سپیریئر سروسز (CSS) کے امتحانات میں عمر کی حد میں کم از کم پانچ سال کی خصوصی رعایت دی گئی ہے۔