آرمی چیف نے سانحہ پشاور اور صفورا چورنگی میں ملوث 7 دہشت گردوں کی سزائے موت کی توثیق کردی

| وقتِ اشاعت :  


راولپنڈی: فوجی عدالتوں نے آرمی پبلک اسکول حملے اور سانحہ صفورہ میں ملوث 7 دہشت گردوں کو سزائے موت اور ایک کو عمر قید کی سزا سنا دی جب کہ آرمی چیف نے فیصلے کی توثیق کردی۔



بلوچستان حکومت میں شامل جماعتیں جمہوری روایات بر قرار رکھنے میں نا کام ہو چکی ہیں ساسی و مذہبی جماعتیں

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے بلوچستان اسمبلی کے اسپیکرشپ کے انتخاب نہ ہونے پرافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ جمہوریت کے دعوے داروں نے ایک آئینی عہدہ تک ’’پرُ‘‘نہیں کیا18ویں ترمیم کے بعدبلوچستان میں وہ قانون سازی نہیں ہورہی جس کی توقع کی جارہی تھی گورنرشپ وزیراعلیٰ شپ اورمیئرشپ کی طرح سپیکرشپ کاانتخاب بھی راونڈیااسلام آبادمیں اپنے آقاؤں کی مرضی کے بعد کیاجائے گا



وزرارت اعلیٰ کے کیلئے میر ا نام بھی لیا جا رہا ہے جام کمال

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیر مملکت برائے تیل و گیس جام کمال خان نے کہا ہے کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ بلوچستان سے تیل کی پیداوار ایک لاکھ بیرل کی حد عبور کرگیا ہے، دریافت شدہ ذخائر پر سالہ سال سے کام نہیں ہورہا تھا گزشتہ دو سال میں بہتر حکمت عملی کے تحت کمپنیز کو آمادہ کرکے کام شروع کروادیا ہے، بلوچستان میں مری معاہدے کے تحت حکومت کی تبدیلی وزیراعظم میاں نواز شریف کے وعدے کے مطابق ہوگی،



بلوچستان کوتیل وگیس کی رائلٹی کی عدم فراہمی، سپریم کورٹ نے وفاق سے جواب طلب کر لیا

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ملک بھر میں تیل تلاش کرنے والی کمپنیوں کی جانب سے ضابطہ کے مطابق ضلع سانگھڑ میں سماجی بہبود کے کام نہ کروانے‘‘سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران صوبہ بلوچستان کو پیداواری بونس اور رائلٹی کی عدم ادائیگی پر وفاقی حکومت سے 26اگست تک جواب طلب کرلیا ہے اور واضح کیاہے کہ اگر عدالت کے حکم کی عدولی ثابت ہوگئی تو ذمہ داروں کے خلاف سخت نوٹس لیا



ملک کی اکائیوں کو مذہب نہیں قومی بنیاد پر مستحکم بنایا جائے ، نیشنل پارٹی

| وقتِ اشاعت :  


سبی: نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر کہدہ اکرم بلوچ نے کہا ہے کہ ظلم و جبر اور ناانصافیوں سے پاک معاشرئے کے قیام کے لیے نوجوانو ں کا کردار ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرکے ان کی پذیرائی کی ضرورت ہے،ملک کی اکائیوں کو مذہب کی بنیاد کے بجائے قومی بنیاد پر مستحکم بنایا جاسکتا ہے



سوراب ،مسلح افراد کی فائرنگ ،قبائلی رہنما علی محمد محمد حسنی سمیت 4 افراد جاں بحق تین زخمی

| وقتِ اشاعت :  

۔ — فائل فوٹو

کوئٹہ سوراب: بلوچستان کے ضلع قلات کی تحصیل سوراب میں قاتلانہ حملے میں قبائلی رہنماء میر علی محمد سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے، فائرنگ سے تین افراد زخمی بھی ہوئے۔لیویز کے مطابق قبائلی رہنماء میر علی محمد محمد حسنی پانچ گاڑیوں کے قافلے میں خاران کے علاقے بسیمہ سے قلات کے علاقے سوراب آرہے تھے کہ سوراب سے تقریباً تیس کلو میٹر دور زبرکراس کے مقام پر



زیارت ریذیڈنسی حملہ کیس ،ملزم پکار مری پر فرد جرم عائد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: انسداد دہشتگردی عدالت کوئٹہ نے قائداعظم ریذیڈنسی حملہ کیس میں ایک اور ملزم پر فرد جرم عائد کردی ۔ قائداعظم ریذیڈنسی حملہ کیس کی سماعت کوئٹہ کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت ٹو کے جج جناب نوروز خان ہوت نے کی۔ سماعت کے دوران ریذیڈنسی پر حملے میں ملوث مرکزی ملزم پکار مری کو پیش کیا گیا جبکہ استغاثہ کی جانب سے اسپیشل پبلک پراسکیوٹر تیمور شاہ اور تفتیشی ٹیم کے افسران پیش ہوئے۔



چمن ، لیویز کی جانب سے گاڑی پر فائرنگ ایک خاتون جابحق چار افراد زخمی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے سرحدی علاقے چمن میں لیویز کی گاڑی پرفائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ چارافراد زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزبلوچستان کے سرحدی علاقے چمن میں بلوچ خان ہوٹل کے قریب لیویزاہلکاروں نے گاڑی پرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ چارافراد زخمی ہوگئے



فورسز خبروں میں صداقت نہیں، ڈاکٹر اللہ نذر خیرت سے ہیں، بی ایل ایف

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے آئی جی ایف سی بلوچستان کے اس بیان کی تردید کرتے ہوئے کہاکہ بلوچ آزادی پسند رہنما ڈاکٹر اللہ نذر بلوچ فورسزکی جانب سے زخمی یا شہید ہوئے ہیں ترجمان نے کہاکہ قومی رہنما حفاظت سے ہیں، نہ وہ زخمی ہوئے ہیں اور نہ ہی کوئی ایساواقع پیش آیا ہے۔



قومی تشخص کو خطرہ ہے متحد نہ ہوئے تو آئندہ نسلیں معاف نہیں کرینگی ، بی این پی

| وقتِ اشاعت :  


بولان: بی این پی کے رہنماؤں نے کہاہے کہ موجودہ حکمران بلوچستان کے مسئلے کے حل کیلئے سنجیدہ نہیں ہے ماضی میں ہونے والے مظالم کے تمام ریکارڈ موجودہ حکمرانوں نے توڑدئیے ہیں اگرآج بھی بلوچ قوم نے حالات کامقابلہ کرنے کیلئے یکجہتی کامظاہرہ نہیں کیاتوآنے والے دنوں میں بلوچ قومی تشخص وسلامتی کوسنگین خطرہ لاحق ہوگااورآنے والی نسل ہمیں کبھی معاف نہیں کریگی