کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے، صوبائی سطح پر تمام عہدوں پر فائزرہنے کا شرف حاصل ہے کبھی کسی عہدے کے پیچھے نہیں بھاگا کسی کا دشمن نہیں ہوں جہاں غلط کام دیکھا وہاں ڈٹ کر کھڑا ہوا، ملکہ الزبتھ نے ثابت کیا کہ اگر عہدوں اور منصب پر رہ کر کام کیا جائے تو ہمیشہ اچھے الفاظ میں یاد رکھا جاتا ہے
کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان اسمبلی کے اراکین نے صوبے میں سیلاب کے باعث نقصانات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب کی صورتحال پر سیر حاصل بحث کر کے تجاویز مرتب کی جائیں، نصیر آباد ڈویژن میں سیلاب کے حوالے سے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنائی جائے، اسمبلی اراکین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی جائے جو وفاق سے صوبے کے لئے امداد کے حوالے سے معاملات پر بات چیت کرے،پیر کو بلوچستان اسمبلی کا اجلاس دو گھنٹے دس منٹ کی تاخیر سے قائم مقام اسپیکر سردار بابر خان موسیٰ خیل کی زیر صدارت شروع ہوا۔
کراچی(بیورورپورٹ)قومی سیاسی قیادت نے کہا ہے کہ دستور آئین اورحقوق کے لیے جنگ لڑنے میں بزرگ سیاستدان سردار عطا اللہ مینگل کا کوئی ثانی نہیں ہے،ملک کو عطاء اللہ مینگل جیسے بااصول سیاستدانوں کی ضرورت ہے،آئینی طور پرجنہیں سیاست کا حق نہیں ہے وہ ملک میں سیاست کررہے ہیں،آج بھی آئینی دائرہ کارمیں رہ کر اپنے حقوق کی بات کرنے کی اجازت نہیں ہے،سیاسی مفاد پرستی کی وجہ سے جمہوریت کمزورہورہی ہے،طے کرنا ہو گا کہ اب ملک میں بالا دستی آئین کو حاصل ہے یا صرف چند طبقوں کو،آئین کی بالادستی کا معاملہ طے ہونے تک مسائل حل نہیں ہونگے،چارٹرآف ڈیموکریسی اور چارٹر آف اکانومی سے پہلے سیاست میں مداخلت کے روکنے کے چارٹرپرمتحد ہونا ہوگا،سی پیک کا حامی امریکہ کا دشمن اور مخالف امریکہ کا دوست گرداناجارہا ہے،بلوچستان کی ترقی کے دعوے ہوا میں تحلیل ہوگئے،بلوچستان کے وسائل پرمقامی حق تسلیم نہیں کیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہاربلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراخترمینگل،پی ڈی ایم کے سربراہ اورجے یوآئی کے قائد مولانا فضل الرحمن،مسلم لیگ (ن)کے سیکرٹری جنرل وفاقی وزیر احسن اقبال،پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی،سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ جلال محمود شاہ،پیپلزپارٹی سندھ کے صدر سینیٹر نثارکھوڑو،سابق صدر سپریم کورٹ بار یاسین آزاد،علی احمد کرد،سینئرصحافی مظہرعباس دیگرنے مقامی ہوٹل میں سردارعطاء اللہ مینگل کے تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کو ئٹہ سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں شہداء کربلا کے چہلم کے جلوسوں کے بخیر و خوبی اختتام پزیر ہونے پر اظہار اطمینان کیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ نے چہلم جلوسوں کی حفاظت کے لئے موثر انتظامات پر انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ پولیس لیویز ایف سی اور انتظامیہ شاباش اور مبارکباد کی مستحق ہے وزیراعلیٰ نے صوبائی دارلحکومت کو ئٹہ کے چہلم کے سب سے بڑے جلوس کو فول پروف سیکیورٹی اور سہولتوں کی فراہمی پر ڈپٹی کمشنر ڈی آئی جی اور ایس ایس پی آپریشن کی کارکردگی کو سرِاہا ہے۔
برطانیہ کی آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کی پیر 19 ستمبر کو ہونے والی آخری رسومات میں وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دنیا بھر سے 500 کے قریب سربراہانِ مملکت اور وفود شرکت کریں گے۔
کراچی / لاہور / پشاور: قیمت کنٹرول کرنے کے حکومتی اقدامات بے نتیجہ ثابت ہوئے اور ملک بھرمیں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔15 کلو آٹے کا تھیلا 1550 سے لیکر 2600 روپے تک میں فروخت ہونے لگا۔ سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں فلور ملز کو سرکاری گندم کا اجراشروع نہ ہونے سے صورتحال بگڑنے لگی۔ قیمتوں میں مسلسل اضافے سے عوام پریشان ہوگئے۔سیلاب زدہ علاقوں میں تقسیم کے لیے بھی آٹے کی طلب میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے۔ مختلف شہروں میں نجی گندم کی قیمت 3500 روپے فی من سے بھی زیادہ ہوگئی۔پشاور میں نجی گندم کی قیمت 3550 روپے من، کراچی میں 3600 روپے، راولپنڈی 3625 روپے ، لاہور 3500 روپے من تک پہنچ گئی۔ اسی طرح لاہور میں 15 کلو نجی آٹا تھیلا کی قیمت1550روپے، راولپنڈی 1750 ، پشاور 2300 سے 2500 روپے تک ، کراچی میں 2200 روپے تک پہنچ گئی۔بلوچستان میں گندم نہ ہونے سے فلورملز بند ہوگئیں اور پنجاب سے آنے والے آٹے کی قیمت2600 روپے سے زائد ہوگئی۔وفاقی حکومت نے گندم کی قیمتوں کو کم کرنے کیلئے نجی شعبے کو امپورٹ کی اجازت دینے پر دوبارہ غور شروع کردیا۔ گزشتہ ہفتے اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بھی نجی شعبہ کو 8 لاکھ ٹن گندم امپورٹ کی سفارش کی تھی جسے وفاقی کابینہ نے مسترد کردیا تھا ۔
آوارانوزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی آواران آمد کے موقع پر ایک بہت بڑے جلسہ عام کا انعقاد کیاگیا جس میں ضلع آواران کے مختلف علاقوں سے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جن میں خواتین بھی شامل تھیں جبکہ جلسہ عام میں تمام سیاسی جماعتوں کے ضلع عہدیداروں اور کارکنان نے بھی شرکت کی.
آواران :۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان اور خاص طور سے آواران کو انسرجنسی نے 30سال پیچھے دھکیل دیا ہے پہاڑوں پر جانے والے بھی ہمارے لوگ ہیں اور دونوں جانب سے ہونے والا نقصان ہمارا نقصان ہے ہم نے اس عرصہ میں اپنے بہت سے پیاروں کو کھویا ہے.