اسلام آباد، این سی او سی کے فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز،شہر میں پاک فوج نے ذمہ دار ی سنبھال لی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وفاقی درالحکومت اسلام آباد میں این سی او سی کے فیصلے پر عملدرآمد کا آغاز ہوگیا ، اسلام آباد شہر میں پاک فوج نے ذمہ دار سنبھال لی اور انتظامیہ کے ہمراہ پاک فوج کے جوانوں نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے خلا ف باقاعدہ ایکشن لینا شروع کردیا اور اسلام آباد شہر میں وفاقی پولیس کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ بھی کیا ۔



ہوشاپ واقعہ، بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ریلی،شہید فدا چوک پر احتجاجی مظاہرہ

| وقتِ اشاعت :  


تربت: ہوشاپ واقعہ کے خلاف تربت میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ریلی،شہید فدا چوک پر احتجاجی مظاہرہ، آل پارٹیز کیچ، انسانی حقوق کمیشن اور تربت سول سوسائٹی نے حمایت کی تھی۔بلوچ یکجہتی کمیٹی کیچ کی جانب سے ہوشاپ میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں دس سالہ بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کے خلاف پولیس تھانہ کے سامنے ریلی نکالی گئی جو تھرمامیٹر چوک سے مین روڈ پر ہوتا ہوا شہید فدا چوک پہنچ کر جلسہ کی شکل اختیار کر گئی۔



صوبے میں کینسر ہسپتال اور کارڈیک سینٹر کی تعمیر کا کام جاری ہے، جام کمال

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت شیخ محمد بن زید النہیان کارڈیک سینٹر کوئٹہ کے بورڈ آف گورنرز اور ڈی ایچ کیو چمن کے امور سے متعلق اعلی سطحی اجلاس گزشتہ روز وزیر اعلی ہاؤس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور دیگر اعلی حکام نے شرکت کی اجلاس کو سیکرٹری صحت کی جانب سے کارڈیک سینٹر اور ڈی ایچ کیو چمن سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ یو اے ای حکومت کے تعاون سے 120 بستروں پر مشتمل کارڈیک سینٹر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ جس کا 80 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔



دہشتگردی کی لعنت کو دوبارہ اٹھنے نہیں دینگے، عمران خان

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں بزدلانہ دہشت گرد حملہ قابل مذمت ہے، دہشت گردی کی اس لعنت کو دوبارہ اٹھنے نہیں دیں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز کوئٹہ دھماکے میں معصوم جانوں کے نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کیا۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری قوم نے دہشتگردی کو شکست دیتے ہوئے بڑی قربانیاں دی ہیں۔



خودکش بمبار کے اعضاء فرانزک کیلئے لاہور منتقل، 100 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا، سیکیورٹی ذرائع

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نجی ہوٹل کی پارکنگ دھماکے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے،خودکش بمبار کے اعضاء جائے وقوعہ سے تحویل میں لے لئے گئے ہیں جسے فرانزک کیلئے لاہور منتقل کردیا گیا ہے،



کوئٹہ: سرینا ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکا4افراد جاں بحق15 زخمی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے زرغون روڈ پرو اقع نجی ہوٹل کے پارکنگ میں زور دار دھماکہ،4افراد جاں بحق جبکہ 2اسسٹنٹ کمشنرز سمیت 12افراد زخمی ہوگئے ہیں، زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، دھماکے نتیجے میں متعدد گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، گورنر بلوچستان جسٹس (ر) امان اللہ یاسین زئی اوروزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے۔



کوئٹہ، شیخ زید میں کینسر کا ہسپتال جلد مکمل ہوگا،وزیراعلیٰ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ جام کمال خان نے کہا ہے کہ محکمہ سوشل ویلفیئر کے انڈوومنٹ پروگرام میںشفافیت ہی کی وجہ سے اقرباء پروری نہیں ہورہی یہ کہنا کہ پروگرام ہی بند کردیا جائے نامناسب ہے اس کی افادیت ان 1500 مریضوں سے پوچھی جائے جن کی جانیں اس پروگرام کے تحت دی جانے والی خطیر رقم سے بچائی گئیں۔کوئٹہ کے شیخ زید اسپتال میں کینسر کا اسپتال بن رہا ہے جو جلد مکمل ہوجائے گا وہاں بھی حکومت ہر ایک مریض کا علاج نہیں کرپائے گی ۔



ہمیں پیپلزپارٹی سے توقع نہیں تھی کہ وہ باپ کو باپ بنائیں گے،مولانا فضل الرحمن

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آ باد: پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ( پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم ان کو کہتے ہیں میچورٹی کا مظاھرہ کریں، پنتیس سال اور ستر سال کی عمر میں فرق ہونا چاہئیے، استعفے موخر کردئیے ہیں، امید ہے وہ فیصلہ پر نظرثانی کریں ،قوم پی ڈی ایم کے ساتھ ہے، ہم اپنے بڑے بڑے فیصلے رمضان المبارک میں کریں گے، ہم چاھتے ہیں ہمارے دوست واپس آجائیں۔



ایران سرحد کی بندش اب تک چارافراد جاں بحق ہو چکے ہیں،سرحدی علاقوں میں اشیاء خورد و نوش ناپید،عوام سراپا احتجاج

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: فضل بلوچ نے پاکستان اور ایران کے درمیان سرحدی علاقے پر جانے سے قبل اپنی اہلیہ اور بچوں سے کہا تھا کہ واپسی پر عید کی خریداری کریں گے اور روزے گھر میں رکھیں گے۔ مگر جب یہاں سے ان کی لاش واپس آئی تو ان کی اہلیہ اور کم عمر بچوں نے اپنی چیخوں سے زمین، آسمان ہلا دیا۔فضل بلوچ کی لاش کو دیکھ کر ان کی اہلیہ بار بار کہہ رہی تھیں کہ آپ نے تو عید کی خریداری اور اچھے دنوں کی بات کی تھی۔



پاک ایران سرحد کی بندش کیخلاف نیشنل پارٹی نے احتجاجی مظاہروں کا اعلان کردیا

| وقتِ اشاعت :  


تربت: نیشنل پارٹی کیچ کا اجلاس نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر،سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا، اجلاس میں پارٹی کے قائد ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے علاوہ پارٹی کے سینئر رہنما، مرکزی کمیٹی کے اراکین ،ضلعی اور تحصیلوں کے عہدیداروں نے شرکت کی، اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ پاک ایران بارڈر کی بندش اور بارڈر پر پھنسے ہوئے ۔