کوئٹہ، ایف سی مددگارسینٹرپر دہشتگردوں کا حملہ ناکام ، 5حملہ آور مارے گئے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: کوئٹہ میں ایف سی مددگار سینٹر پردہشتگردوں کی جانب سے حملہ ناکام بنادیا گیا۔ پانچ خودکش حملہ آوروں میں سے دو نے خود کو دھماکے سے اڑا دیاجبکہ تین کو فورسز نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔ 



اعلانات پر نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں عوام الیکشن میں بہترامیدواروں کا انتخاب کریں، قدوس بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے صوبائی حکومت محض اعلانات پر یقین نہیں رکھتی ، صوبے کی عوام آئند ہ انتخابات میں اپنے ووٹ کی طاقت استعمال کرتے ہوئے ایسے نمائندوں کا انتخاب کریں جو انکی توقعات پر پورا اتر سکیں۔



بلوچستان میں قبائلی تنازعات کو حل کرنے کیلئے سب کو کرداراداکرناہوگا، قدوس بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


ٍکوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ بلوچستان کے قبائلی تنازعات کو حل کرنے کے لئے ہم سب اپنا کردار ادا کررہے ہیں اور ہم اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتے جب تک ہم ان تنازعات کا خاتمہ نہیں کریں گے ۔



بلوچستان کے 352ارب روپے کا بجٹ پیش، ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ،8ہزار نئی آسامیاں تخلیق

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے نئے مالی سال 2018-19کیلئے352 ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش کردیا گیا۔ تنخواہوں اورغیرترقیاتی اخراجات کی مد میں264ارب، ترقیاتی منصوبوں کیلئے 88ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔بجٹ میں تقریباً 62ارب روپے کا ریکارڈ خسارہ ظاہر کیا گیا۔