حکومت نے ملک کو معاشی وآئینی بحران میں دھکیل دیا ہے ،آصف زرداری

| وقتِ اشاعت :  


لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے درمیان اس امر پر اتفاق پایا گیا کہ موجودہ حکومت نے ملک کو معاشی اور آئینی بحران میں دھکیل دیا ہے اور پی ٹی آئی کی نااہلی اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے22کروڑ عوام کی زندگیاں اجیرن ہو گئی ہیں۔ حالات ایسے ہی رہے تو ملک مزید تنزلی اور تباہی کی طرف جائے گا۔ مہنگائی، بے روزگاری سے تنگ عوام اس سیٹ اپ سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔ حکومت نے پونے چار برسوں میں اداروںکو تباہ کیا اور جھوٹے وعدوں سے قوم کو دھوکا دیا۔ حکومت نے پارلیمنٹ کو بالائے تاک رکھتے ہوئے غیر جمہوری اور غیر آئینی طریقوں سے ایسے قوانین پاس کروائے جس کی وجہ سے ملک کی خودمختاری، سالمیت، قانون کی بالادستی اور آزادیٔ اظہار رائے شدید متاثر ہوئے۔



تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کا تاثر غلط ہے، مونس الٰہی

| وقتِ اشاعت :  


لاہور: وفاقی وزیربرائے آبی وسائل چودھری مونس الٰہی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کے ساتھ تعاون کی یقین دہانی کا تاثر غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی بات چیت اور مشاورت جاری ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کوئی فیصلہ ہو چکا ہے۔



بس! اب حکومت نے پارلیمنٹ کا اعتماد کھونا ہے، شازیہ مری

| وقتِ اشاعت :  


ملتان: پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ حکومت عوام کا اعتماد کھو چکی ہے اورمائیں و بہنیں حکومت کو گالیاں دی رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بس! اب حکومت نے پارلیمنٹ کا اعتماد کھونا ہے۔



ڈالرز نہ ہونے کی وجہ سے آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا، وزیر خزانہ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ڈالرز نہ ہونے کی وجہ سے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے پاس جانا پڑا۔ حکومت نے معیشت کو مضبوط کرنے کے لیے اقدامات کا آغاز کیا ہے۔



پیکا آرڈیننس ڈریکونین قانون ہے: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

| وقتِ اشاعت :  


چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ (پیکا) ترمیمی آرڈیننس کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے اس قانون کو ڈریکونین قانون قرار دے دیا۔