دوسرا سیمی فائنل، آج پاکستان اور آسٹریلیا کا ٹاکرا ہوگا

| وقتِ اشاعت :  


ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل آج ناقابل شکست پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔اوپنر محمد رضوان اور مڈل آرڈر بیٹر شعیب ملک فُلو کا شکار ہونے کے باعث گزشتہ روز پریکٹس نہ کرسکے اور دونوں کھلاڑیوں نے ڈاکٹر کے مشورے پر آرام کیا جبکہ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے 2 گھنٹے سخت پریکٹس کی۔



ٹی20 ورلڈکپ، آج پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ اور انگلینڈ ٹکرائیں گے

| وقتِ اشاعت :  


آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ  کے سیمی فائنل میں آج نیوزی لینڈ اور انگلینڈ آمنے سامنے ہوں گے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بڑا ٹاکرا آج پاکستانی  وقت کے  مطابق شام 7بجے ابوظہبی کے  شیخ زاید اسٹیڈیم میں ہوگا۔ دونوں ٹیموں نے اپنے اپنے گروپ میں سپر 12 مرحلے کے چار چار میچ جیت کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔



ابو ظہبی کرکٹ اسٹیڈیم کا چیف کیوریٹر پراسرار طور پر ہلاک

| وقتِ اشاعت :  


ابوظہبی: ابو ظہبی کرکٹ اسٹیڈیم کا چیف کیوریٹر مردہ پایا گیا۔  دبئی میں جاری ٹی ٹوینٹی کرکٹ ورلڈ کپ میں آج افغانستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ابوظہبی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ جاری ہے، اس میچ کے لئے پچ تیار کرنے والا بھارتی چیف کیوریٹر پراسرار طور پر مردہ پایا گیا۔



ٹی 20ورلڈ کپ میں سیمی فائنل تک رسائی کی دوڑ

| وقتِ اشاعت :  


آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ  کپ کے سپر 12 مرحلے میں افغانستان اور نیوزی لینڈ آج آمنے سامنے ہوں گے۔پاکستانی وقت کے مطابق نیوزی لینڈ اور افغانستان کا میچ سہ پہر3بجے  ابوظہبی میں شروع ہوگا۔ نیوزی لینڈ کے  سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے آج کا میچ جیتنا ضروری ہے۔ آج کے میچ کے ساتھ ہی بھارت کے سیمی فائنل میں پہنچنے یا نہ پہنچنے کا فیصلہ بھی ہوجائے گا۔



ٹی ٹوئنٹی رینکنگ:بابر اعظم نمبر ون بلے باز بن گئے

| وقتِ اشاعت :  


 بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن واپس حاصل کر لی۔آئی سی سی نےٹی 20 رینکنگ جاری کردی ہے ۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ  میں مسلسل فتوحات اور ریکارڈ بنانے  کے بعد  قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بلے بازوں  کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔



انضمام نے بھارت کی افغانستان سے بھی ہار کی پیشگوئی کردی

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کے بعد سابق ٹیسٹ کرکٹرز انضمام الحق اور مشتاق احمد نے بھی آج بھارت کے خلاف افغانستان کی فتح  کی پیش گوئی کردی۔ سابق کرکٹر انضمام الحق نے کہا کہ افغانستان بھارت کو ہراسکتا ہےمگر اب بھارت دباؤ میں نہیں، اس لیے وہ جارحانہ کرکٹ کھیلیں گے یا تو افغانستان کو پھینٹی لگا دیں گے یا ایک طرف میچ ہار جائیں گے۔