|

وقتِ اشاعت :   November 4 – 2021

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے گروپ 1 کے مقابلے میں دفاعی چیمپئن ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈ نگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ابوظبی میں کھیلے جارہے میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان کیرن پولارڈ نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

گروپ 1 میں سری لنکا 4 میچز میں سے ایک میں کامیابی حاصل کرکے 2 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے جبکہ ویسٹ انڈیز 3 میچز میں سے ایک میچ جیت کر 2 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ساتویں ایڈیشن کا سپر 12 مرحلہ متحدہ عرب امارات میں جاری ہے۔