|

وقتِ اشاعت :   November 3 – 2021

 بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی بیٹنگ رینکنگ میں پہلی پوزیشن واپس حاصل کر لی۔آئی سی سی نےٹی 20 رینکنگ جاری کردی ہے ۔ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ  میں مسلسل فتوحات اور ریکارڈ بنانے  کے بعد  قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آئی سی سی کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بلے بازوں  کی فہرست میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں  سپر 12 مرحلے کے چوتھے میچ میں نمیبیا کے خلاف ففٹی کے بعد بابر اعظم  تر قی پا کر دوسری سے پہلی پوزیشن پر آ گئے۔

بلے بازوں کی رینکنگ میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان  کی درجہ بندی میں تنزلی ہوئی ہے ، جس کے بعد وہ نپہلی سے دوسری پوزیشن پر  آگئے ہیں

بلے بازوں کی درجہ بندی میں پاکستان کے محمد رضوان کی چوتھی پوزیشن ہے۔

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ٹاپ ٹین بالرز میں کوئی پاکستان شامل نہیں ۔ شاہین شاہ آفریدی حارث رؤف 20ویں پوزیشن پر براجمان ہیں ۔