|

وقتِ اشاعت :   November 8 – 2021

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 کے گروپ اسٹیج کے آخری میچ میں بھارت نے نمیبیا کو ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے۔ 

واضح رہے کہ بھارت اور نیمیبا دونوں ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہوچکی ہیں۔

بھارت کو گروپ میں بڑی ٹیمیوں پاکستان اور نیوزی لینڈ سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جس کے ساتھ ہی اس کے ایونٹ سے باہر ہونے کے امکانات پیدا ہوگئے تھے۔ 

دوسری جانب اس نے اسکاٹ لینڈ اور افغانستان کو شکست دے کر اپنی بقا کی جنگ لڑنے کی کوشش کی لیکن کیویز کے ہاتھوں افغان ٹیم کی شکست کے بعد یہ سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔ 

نمیبیا نے پہلے مرحلے میں آئرلینڈ جیسی ٹیم کو شکست دے کر اپنے لیے سپر 12 کی راہ ہموار کی تھی، جبکہ اس نے دوسرے مرحلے میں اسکاٹ لینڈ کو زیر کیا تھا تاہم اسے افغانستان، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔