بابراعظم ویرات کوہلی سے بڑا کرکٹر بن سکتا ہے، شاہد آفریدی

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ بابراعظم ویرات کوہلی سے بڑا کرکٹر بن سکتا ہے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ون ڈے کے مقابلے میں ٹی ٹوئنٹی میں زیادہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے، انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شکست کی وجوہات تلاش کرنا ہوں گی، میں نے پہلے بھی کہا ہے کہ پاکستان کو مثبت انداز میں جارحانہ انداز اپنانے کی ضرورت ہے، میزبان ٹیم کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو اٹیکنگ کرکٹ  کھیلنے کی وجہ سے ہی کامیابی ملی، جہاں ہماری بیٹنگ کامیاب رہیں، وہیں پاکستان کی بولنگ بھی عمدہ رہی۔



میسی کے نجی طیارے میں بم کی اطلاع

| وقتِ اشاعت :  


بیونس آئرس: اسٹار فٹبالر لیونل میسی کے نجی طیارے کو بم کی اطلاع پر روک لیا گیا۔ لیونل میسی اپنے کلب سے نیا معاہدہ طے پانے کے بعد چھٹیاں گزارنے کے لیے امریکہ جا رہے تھے کہ ایک شخص نے ان کے نجی طیارے میں بم رکھنے کا دعویٰ کر دیا۔



یوروکپ سیمی فائنل: مداح کی جانب سے لیزر لائٹ مارنے پر انگلش ٹیم کو کارروائی کا سامنا

| وقتِ اشاعت :  


یورو کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل  میچ  میں انگلش مداح کی جانب سے  ڈنمارک کے گول کیپر  پر لیزر لائٹ مارنے پر انگلش فٹ بال ٹیم کو کارروائی کا سامنا کرنا پڑگیا ہے۔



حکومت بلوچستان اور کوئٹہ گلیڈیٹرزکے درمیان معاہدے پر دستخط

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:وزیراعلی سیکرٹریٹ میں حکومت بلوچستان اور کوئٹہ گلیڈیٹرزکے درمیان ایم اویوپر دستخط کرنے کی تقریب میں وزیراعلی بلوچستان جام کمال خان اور گلیڈئیڑزکے مالک ندیم عمر اور دیگر حکام موجود تھے حکومت بلوچستان اور کوئٹہ گلیڈیٹرزکے درمیان معاہدے پر دستخط سیکرٹری کھیل عمران گچکی اور گلیڈیٹرزکے اونر ندیم عمر نے ایم او یو پر دستخط کردیا