
کوئٹہ : مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے سربراہ چیف آف جھالاوان سینئر صوبائی وزیر نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ بلوچستان کا مستقبل خوشحال روشن ہے۔ بلوچستان کے عوام کی قسمت میں خوشحالی اور امن لکھی گئی ہے وہ انہیں ملکر ہی رہے گی۔صوبے میں احساس محرومی اور غربت بے روزگاری اور پسماندگی کے خاتمہ کے لئے بڑے پیمانے پر منصوبے شروع کررکھے ہیں