تربت یونیورسٹی میں مصنوعی ذہانت لیب قائم کیا جائیگا، کمانڈنٹ مکران اسکائوٹس

| وقتِ اشاعت :  


تربت:  مکران اسکاوٹس کے کمانڈنٹ بریگیڈیئر عمرطاہر نے تربت یونیورسٹی کا دورہ کیا اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ رجسٹرار گنگزاربلوچ، ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز اعجاز احمد اور پروجیکٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر کمال بلوچ بھی اس موقع پر موجود تھے۔ملاقات کے دوران وائس چانسلر نے کمانڈنٹ کو تربت یونیورسٹی کی مختصر مدت میں حاصل کردہ تعلیم و انفراسٹرکچر کے شعبوں میں نمایاں کامیابیوں سے آگاہ کیا۔



کوئٹہ شہر مضافات میں گیس کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائی جائے، پشتونخوانیپ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی کے پریس ریلیز میں کہا ہیں کوئٹہ شہر اور گرد و نواح میں جاری گیس کی شدید لوڈشیڈنگ اور گیس کمپنی کی مجرمانہ غفلت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیس کمپنی کی لوڈشیڈنگ افسوسناک اور ناقابل قبول ہے کہ موسم معمولی سرد ہونے سے عوام کو گیس جیسی بنیادی سہولت سے محروم رکھا جا رہا ہے۔



بلوچستان میں وسائل کم مسائل زیادہ ہیں، عوامی مشکلات کو بیک وقت حل کرنا ممکن نہیں ، گورنر بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ مجموعی طور پر ہمارے وسائل کم لیکن مسائل بہت زیادہ ہیں جسکی سے تمام عوامی مشکلات کو بیک وقت حل کرنا ممکن نہیں ہے۔ اس کے باوجود ہم عوامی مسائل اور تحفظات کو دور کرنے کیلئے شعوری کوششیں رہے ہیں.



نوجوان ریاست یا قومی مفاد کے خلاف کسی بیانیہ یا عمل کا حصہ نہ بنیں، مینا مجید

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: صوبائی مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان مینا مجید بلوچ نے کہا ہے کہ نوجوان کسی بھی قوم کی ریڑھ کی ہڈی اور ترقی کی اصل قوت ہیں بلوچستان حکومت نوجوانوں کی فلاح، تعلیم اور مثبت کردار سازی کے لیے سنجیدہ اور مؤثر اقدامات کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اپنی توانائیاں علم، تحقیق، کھیل اور سماجی خدمت کے میدان میں صرف کریں تاکہ بلوچستان کو ایک مضبوط، پرامن اور باوقار صوبہ بنایا جا سکے



دھماکے میں شہید دو افراد کے لواحقین سے پیسے لینے میں ریسکیو اہلکار ملوث تھا،ایم ایس

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول سنڈیمن ہسپتال کوئٹہ ڈاکٹر عبدالہادی کاکڑ نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں خودکش دھماکے میں جاں بحق ہونے والے باپ بیٹے کی نعشوں کی حوالگی پر پیسے لینے میں ہسپتال اور پولیس کا کوئی اہلکار ملوث نہیں تھا



کوئٹہ خودکش دھماکہ، ’شہیدباپ اور بھائی کی لاشیں حاصل کرنے کے لیے رقم ادا کرنی پڑی،نیاز بڑیچ کا الزام

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:کوئٹہ خودکش دھماکہ میں شہید ہو نے والے کو ئٹہ کے رہا ئشی حاجی نو ر محمد اور ان کے بیٹے صابر خان کی لاشیں حاصل کرنے کے لیے ہمیںرقم ادا کرنی پڑی،ایک تو ہمارے والد اور بھائی دھماکے میں مارے گئے اور اوپر سے لاشیں دینے کے لیے پیسے مانگے گئے۔ یہ الزام نیاز محمد بڑیچ نے لگایا ہے جن کے والد حاجی نور محمد اور بھائی صابر خان 30ستمبر کو کوئٹہ کے علاقے ماڈل ٹائون میں فرنٹیئر کور بلوچستان کے ہیڈکوارٹر پر ہونے والے خودکش حملے میں جان سے گئے۔سول ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور اگر کسی اہلکار کے ملوث ہونے کا ثبوت ملا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔پولیس کے مطابق اس حملے میں 11افراد ہلاک اور 40سے زائد زخمی ہوئے۔



زہری کے عوام مطمئن رہے حالات جلد بہتر ہونگے، کرفیومیں بھی جلد نرمی ہوگی ، امیر حمزہ زہری

| وقتِ اشاعت :  


خضدار:صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ محمد امیر حمزہ خان زہری سے خلق جھالاوان خضدار میں زہری کے سیاسی وقبائلی عمائدین پر مشتمل وفد نے گزشتہ روز پیپلز پارٹی ضلع خضدار کے صدر میر عبدالرحمن زہری کی قیادت مین ملاقات کی وفد نے نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری کو تحصیل زہری کے موجودہ صورتحال شہر میں کرفیو کی وجہ سے عوام کو درپیش مشکلات غذائی قلت ہسپتال میں ادویات کی کمی زمیندارون کو ہونے والے نقصانات اور علاقہ سے دیگر جڑے مسائل اور معملات سے تفصیلی آگاہ کیا



مستونگ، نامعلوم مسلح افراد بینک سے 15لاکھ روپے سے زائد کی رقم لوٹ کرفرار

| وقتِ اشاعت :  


مستونگ: مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد بینک کے عملے کو یرغمال بناکر لاکھوں روپے لوٹ کرفرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق منگل کو مستونگ بازار میں واقع الائیٹڈ بینک میں 6سے 8مسلح افراد داخل ہوئے اور عملے کو یرغمال بناکر بینک سے 15لاکھ60ہزار روپے لوٹ کرفرار ہوگئے۔



نوجوان حکومت سے ناراض ہو سکتے ہیں، ریاست نے کوئی غلطی نہیں کی، سرفراز بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ امن و امان یا نام نہاد شورش نہیں بلکہ کرپشن ہے جس نے اس صوبے کے اداروں، معاشرتی ڈھانچے اور نوجوانوں کے اعتماد کو بری طرح متاثر کیا ہے امن و امان کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے ہماری سیکیورٹی فورسز بھرپور پیشہ ورانہ استعداد رکھتی ہیں، مرکزی مسئلہ کرپشن کا ہے کرپشن کے خاتمے کے بغیر ترقی، انصاف اور بہتر طرزِ حکمرانی ممکن نہیں