کوئٹہ پولیس نے ڈکیتی کے اندھے کیس کا سراغ لگاکر 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: ایس ایس پی سیریئس کرائم انویسٹی گیشن ونگ اصغر عثمان کی خصوصی ہدایت پر ڈکیتی کے اندھے کیس کا سراغ لگاکر 2 ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے چھینی گئی لاکھوں روپے کی انگوٹھیاں، 13 موٹر سائیکلیں اور دیگر قیمتی سامان برآمد کرلیا گیا۔



13ہزار زمینداروں نے برقی آلات واپس نہیں کیئے، کیسکو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان میں کیسکو کے زرعی صارفین کو بجلی سے سولر انرجی پر منتقل کرنے کا منصوبہ مکمل ہوگیا،بیس بیس لاکھ روپے وصول کرنے والے 25ہزار زمینداروں میں سے نصف سے زائد زمینداروں نے زرعی ٹرانسفارمرز، کھمبے اور اْن سے منسلک برقی آلات کیسکو کو واپس کرنے سے انکار کردیا



بارڈر کی بندش، مسلط فیصلوں نے ہزاروں خاندانوں کو بیروزگاری اور فاقہ کشی کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے، جمعیت بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے مسلم باغ، بندات موسٰی زئی میں مسلم علما اور عوامی حلقوں کے شاندار اجتماع کے موقع پر کہا کہ مفتی محمود کانفرنس صوبائی سیاسی منظرنامے میں کلیدی اہمیت اختیار کر چکی ہے۔



چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نے کوئٹہ میں دو خصوصی اپیلٹ کورٹس نامزد کردیئے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: چیف جسٹس ہائی کورٹ بلوچستان جسٹس روزی خان بڑیچ نے وراثتی مقدمات کی مؤثر، بروقت اور شفاف سماعت کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم انتظامی اقدام اٹھاتے ہوئے کوئٹہ میں دو خصوصی اپیلٹ کورٹس نامزد کر دی ہیں۔



بلوچ میر نصیر خان اور پشتون احمد شاہ ابدالی کو اپنا ہیرو مانتے ہیں، طاہر بزنجو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق سینیٹر ودانشور میر طاہر بزنجو نے کہا ہے کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ جدید دنیا کو جتنا مارکس نے متاثر کیا کوئی اور مفکر نہ کرسکا ان کے خیالات اور نظریات کی روشنی میں ہی چین اور روس میں انقلاب برپا ہوئے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ قومیں اپنی صدیوں پرانی تاریخی اور قومی ہیروز کا انتخاب نظریاتی نہیں بلکہ قومی شناخت کی بنیاد پر کرتی ہیں



بھارت نے دوبارہ مہم جوئی کی تو پہلے سے تیز اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، آئی ایس پی آر

| وقتِ اشاعت :  


راولپنڈی:پاکستان نے بھارتی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کی ہرزہ سرائی پر سخت ردعمل دیتے ہوئے ان بیانات کو غیرذمہ قرار دیا اور کہا ہے کہ ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے جنوبی ایشیا میں امن واستحکام کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں، اگر کوئی مہم جوئی کی گئی تو پاکستان بغیر کسی ہچکچاہٹ کے بھرپور اور فیصلہ کن جواب دے گا۔



خضدار:بلوچستان امن کا گہوارہ ہے، آئی جی پولیس بلوچستان

| وقتِ اشاعت :  


خضدار: آئی جی بلوچستان محمد طاہر نے کہا ہے کہ بلوچستان کی تاریخی تہذیب باہمی احترام اور روایات انصاف پسندی کی ضامن ہیں، غیرت، جرات اور مہمان نوازی اس خطے کو امن کا گہوارہ بناتی ہیں۔ بلوچستان میں امن کے لیے عوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں، شہداء نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے جو تاریخ رقم کی ہے وہ قابلِ ستائش ہے۔



انجیرہ اور زہری آبا و اجداد کی سرزمین ، ہمیں بے دخل کرنے کا سوچنا خام خیالی ہے،حمزہ زہری

| وقتِ اشاعت :  


خضدار:پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی مشیر برائے بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری اپنے آبائی علاقے انجیرہ (زہری) پہنچے، جہاں انہوں نے شہداء زہری کی قبروں پر حاضری دی اور ان کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔



زہری میں دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کر دیے، سرفراز بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ، :وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ خضدار کے علاقے زہری میں سیکیورٹی فورسز نے ریاست دشمن عناصر کا قلع قمع کرتے ہوئے متعدد دہشت گردوں کوہلاک کیا اور ان کے ٹھکانے تباہ کر دیے گئے



گوادر میں پانی بحران پر ایم پی اے کی زیر صدارت اجلاس،سپلائی بہتر بنانے کے اقدامات کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن کی زیرِ صدارت گوادر میں پانی بحران سے متعلق ایک اہم اجلاس گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دفتر میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں کوارڈنیٹٹر برائے پانی و چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نورالحق بلوچ، ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے معین الرحمٰن خان، چیف انجینئر جی ڈی اے حاجی سید محمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالشکور خان، پروجیکٹ ڈائریکٹر واٹر میر جان بلوچ، پی ایچ ای سے انجنئیر سلمان بلوچ سمیت متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔