بلوچستان ، گذشتہ ایک ہفتے میں 438ٹریفک حادثات، سینکڑوں افراد زخمی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ :  بلوچستان کی شاہراہوں پر ایک ہفتے میں 438 حادثات، 568 افراد زخمی، 7 جاں بحق ہوگئے ، میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹرز (مرک)1122 بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ مارچ 2026 کے دوسرے ہفتے کی ہائی ویز ویکلی انسیڈنٹ رپورٹ کے مطابق صوبے کی مختلف قومی شاہراہوں پر ایک ہفتے کے دوران 438 ٹریفک حادثات پیش آئے جن میں 568 افراد زخمی جبکہ 7 افراد جاں بحق ہوئے۔



جیونی ،مسلح افراد کا کوسٹ گارڈز پر حملہ، دو اہلکار جاں بحق

| وقتِ اشاعت :  


گوادر: گوادر، جیونی میں نامعلوم مسلح افراد کا کوسٹ گارڈز پر حملہ، دو اہلکار جان بحق، تفصیلات کے مطابق سی پیک کے مرکزی شہر گوادر کے علاقے پانوان جیونی میں نامعلوم مسلح افراد نے گھات لگا کر پاکستان کوسٹ گارڈز کے اہلکاروں پر حملہ کر دیا۔ واقعہ افطاری کے وقت پیش آیا جس کے نتیجے میں دو اہلکار جان بحق ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔



بلوچستان بھر میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ کی جائے، بی ایس او

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (بی ایس او) کے ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن کی حالیہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان تعلیمی اشاریے میں سب سے پسماندہ ترین صوبہ ہے، رپورٹ کے مطابق صوبہ بھر میں 44 فیصد شرح خواندگی ہے



حلقہ پی بی 36 قلات میںعوام کے حق رائے دہی پر ڈاکہ ڈالا گیا ، میر سعید لانگو

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:  جمعیت علماء اسلام کے حلقہ پی بی 36 قلات سے امیدوار سردار زادہ میر سعید احمد لانگو نے کہا ہے کہ 7 پولنگ اسٹیشنوں پر انتخابی فہرست میں ووٹوں کے اندراج کے مطابق 92 بیلٹ بکس کی ضرورت تھی لیکن متعلقہ آفیسران کی ملی بھگت سے صرف 34 بیلٹ بکس پولنگ اسٹیشنوں پر پہنچائے گئے 58 غائب بیلٹ بکس کے ذریعے مخالف امیدوار نے رات کی تاریکی میں ٹھپے لگاکر عوام کی حق رائے دہی پر ڈاکہ ڈالا گیا جس کے تمام ویڈیو شواہد اور مذکورہ پریزائیڈنگ آفیسر کے بیان ریکارڈ کا حصہ ہے اس ناروا عمل کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان اور بعد میں عدالت سے رجوع کروں گا تاکہ انصاف حاصل کرسکوں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ اس موقع پر پارٹی دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔



پٹرول، ڈیزل کی قلت اور بارڈرز بندش نے عوام کی زندگی مفلوج کر دی ہے،مولانا ہدایت الرحمن

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کئی دنوں سے پیٹرول، ڈیزل کی شدید قلت اور بارڈرز کی بندش نے عوام کی زندگی مفلوج کر دی ہے۔ حکومت بلوچستان کی نااہلی اور ناکام پالیسیوں کا خمیازہ غریب عوام بھگت رہے ہیں۔ صوبے کے مختلف شہروں میں ٹرانسپورٹ کا نظام متاثر ہے، کاروباری سرگرمیاں ٹھپ ہو چکی ہیں اور عام آدمی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو سری نگر بنا کر تھانے میں تبدیل کر دیا گیا ہے، ہر طرف خوف، دہشت اور کرفیو کا سماں ہے۔ حکومتی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے اور عوام خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہے ہیں۔



دنیا میں بڑھتے اسلاموفوبیا کے رجحانات عالمی امن کے لیے تشویشناک ہیں،سرفراز بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ اسلام امن، آشتی اور انسانیت کی فلاح کا دین ہے، دنیا کو اس کا حقیقی پیغام سمجھنے کی ضرورت ہے دنیا بھر میں بڑھتے ہوئے اسلاموفوبیا کے رجحانات عالمی امن و استحکام کے لیے تشویشناک ہیں، مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز مہمات کے سدباب کے لیے عالمی برادری کو مشترکہ اور مؤثر اقدامات کرنا ہوں گے اقوام متحدہ کی جانب سے اسلاموفوبیا کے تدارک کے عالمی دن کا اعلان امت مسلمہ کی اہم سفارتی کامیابی ہے یہ بات انہوں نے اتوار کو اسلامو فوبیا کے تدارک کے عالمی دن کے موقع پر سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہی۔



امریکی حملےکے بعد ایران کے جزیرے خارگ سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جارہا ہے: ٹینکر ٹریکرز

| وقتِ اشاعت :  


بحری ٹینکروں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے والے پلیٹ فارم ٹینکر ٹریکرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی حملےکے بعد ایران کے جزیرے خارگ  سے بدستور ٹینکرز پر تیل لوڈ کیا جارہا ہے۔ ٹریکر پلیٹ فارم کے مطابق خارگ جزیرے پر 7 ٹینکر تیل لینے کے لیے کھڑےہیں جن میں سے 5 ٹینکروں پر… Read more »



رند اور لاشاری قبائل کے مغویوں کی بازیابی پر خوشی ہے، سردار یار محمد رند

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:سیاسی وقبائلی رہنما سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند نے رند اور لاشاری قبائل کے مغویوں کے بازیاب ہونے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خوشی ہے کہ بازیاب ہونے والے افراد عید کا پر مسرت تہوار اپنے اہلخانہ کیساتھ منائیں گے۔