علی حسن زہری پر زمین قبضے کے الزامات بے بنیاد قرار، سابق ڈی سی ویسٹ نے معافی مانگ لی

| وقتِ اشاعت :  


یاد رہے کہ سال 2020 میں ڈپٹی کمشنر ویسٹ کے دفتر کی جانب سے اخبارات میں ایک اشتہار شائع کیا گیا تھا، جس میں علی حسن بروہی (جو کہ علی حسن زہری بھی کہلاتے ہیں) کو مبینہ طور پر 3,000 ایکڑ سے زائد سرکاری زمین پر قبضے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا۔ اشتہار میں کہا گیا تھا کہ ان زمینوں کی مالیت اربوں روپے ہے اور علی حسن بروہی نے جعلی انٹریوں کے ذریعے سرکاری زمینوں پر قبضہ کیا۔



کوئٹہ: ماہ رنگ بلوچ سمیت بلوچ یکجہتی کمیٹی کے دیگر رہنماؤں کا مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ کی انسدادِ دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے منگل کو بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور تنظیم کے دیگر عہدیداران کو مزید 10 روز کے لیے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دے دیا، یوں ان کی 3 ماہ سے جاری حراست میں توسیع ہو گئی ہے۔



بلوچستان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، اہم امور پر فیصلے کیے جائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلا س آج منگل کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ کوئٹہ میں ہوگا ۔



جسٹس روزی خان بڑیچ کو بلوچستان ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کردیاگیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: جسٹس روزی خان بڑیچ کو بلوچستان ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کردیاگیا ۔ پیر کو وزارت قانون و پارلیمانی امور کے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے جسٹس روزی خان بڑیچ کو چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ مقرر کردیا ہے



پیپلز پارٹی کی نئی صوبائی قیادت صوبے کے عوامی مسائل کے حل میں مؤثر کردار ادا کرے گی، سرفراز بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پاکستان پیپلز پارٹی کی حالیہ تنظیمِ نو کے تحت سردار عمر گورگیج کو صوبائی صدر، ربانی کاکڑ کو جنرل سیکرٹری اور میر ظہور احمد بلیدی کو سیکرٹری اطلاعات مقرر کیے جانے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے اپنے تہنیتی بیان میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ یہ تقرریاں نہ صرف خوش آئند ہیں بلکہ بلوچستان کی سیاست میں ایک مثبت پیش رفت کی علامت بھی ہیں۔



بلوچستان حکومت نے سرکاری وسائل کے غلط استعمال کا نوٹس لیکرذمہ دار افسر کو عہدے سے ہٹا دیا

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے سرکاری وسائل کے غلط استعمال کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے زمہ دار افسر کو عہدے سے ہٹا دیا ہے ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق ایک سرکاری گاڑی کا خلاف قانون استعمال سامنے آنے پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی ہے



اسلام آباد لانگ مارچ تاریخی ثمرآورہوگا، ہدایت الرحمن بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ حقوق کے حصول امن ترقی کیلئے اورلاقانونیت لوٹ مارکے خلاف25جولائی کواسلام آبادکی طرف روانہ ہوں گے لانگ مارچ تاریخی ثمرآورہوگااسلام آبادکے حکمرانوں کورویہ تبدیل اورحقوق دینے ہوں گے۔