دبئی: بھارت کی ارب پتی پوپلے فیملی فضاؤں میں شادی کی تیاریوں میں مصروف ہے جو عیش و عشرت کی نئی تاریخ رقم کرے گی۔ پوپلے فیملی کی یہ تقریب 24 نومبر کو دبئی میں ہوگی جس کیلئے بوئنگ 747 کو خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے۔ تقریب میں بالی ووڈ اور ہالی وڈ کی مشہور… Read more »
روس کی جانب سے 2 امریکی سفارتکاروں کو ملک بدر کرنے پر امریکا نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سفارتکاروں کو ملک بدر کرنا غیر قانو نی ہے۔ اس کا جواب دیا جائے گا۔
واشنگٹن:امریکا نے پاکستان میں انتخابی عمل کو قوانین کے مطابق آگے بڑھانے کا ایک بار پھرمطالبہ کردیا۔واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ دیگر ملکوں کی طرح پاکستان میں بھی آزادانہ، منصفانہ اور بروقت انتخابات پر زور دیتے ہیں۔میتھیو ملر نے کہا کہ حکام پر زور دیتے ہیں کہ انتخابی عمل کو پاکستان کے قوانین کے مطابق آگے بڑھایا جائے اور انسانی حقوق، بنیادی آزادیوں جب کہ قانون کی حکمرانی کا بھی احترام کیا جائے۔
زلزلے کے بعد شہرمراکیش میں لوگوں نے دوسری رات گھروں سے باہر ہی گزار دی۔ خاندانوں نے رات سڑکوں اور پارکوں میں بسیرا کیا۔اُن کا کہنا ہے کہ جب تک گھروں کو لوٹنا محفوظ نہیں ہوگا سڑکوں پر ہی گزر بسرکریں گے۔
واشنگٹن: امریکی سینیٹر کرس وان ہالن نے کا کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ پاکستانی سیاست میں مداخلت نہیں کر رہی اور یہ پاکستانی عوام پر منحصر ہے کہ وہ اپنے قائدین کا فیصلہ کریں۔