کوئٹہ: گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کو سیف سٹی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ کوئٹہ شہر کے مختلف مقامات پر نگران کیمرے کی تنصیب کے باوجود جرائم میں کمی کو یقینی بنانے کیلئے ان کی مکمل فعالیت اور استعداد کار کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔