نیشنل پارٹی کا حاصل بزنجو کی خالی ہونے والی سینیٹ نشست پر انتخاب میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:نیشنل پارٹی نے پارٹی کے مرکزی قائد سینٹر میر حاصل خان بزنجو کی سینٹ آف پاکستان میں خالی ہونے والی نشست پر الیکشن میں حصہ نہ لینے کا اصولی فیصلہ کرلیا نیشنل پارٹی ایک بااصول سیاسی جمہوری جماعت ہے اور اس وقت چونکہ جماعت کے پاس بلوچستان اسمبلی میں کوئی نشست نہیں ہے اس لیے پارٹی نے سینیٹ کے ضمنی انتخاب میں باقاعدہ حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے



بلوچستان بارشیں جاری، قومی شاہرائیں بند سیلابی ریلوں سے سینکڑوں دیہات زیر آب

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ+اندرون بلوچستان: بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے بارشوں نے تباہی مچادی ہے، خضدار میں دیوار گرنے سے بچہ جاں بحق جبکہ بچی سمیت تین افراد زخمی ہوگئے،ضلع لسبیلہ کے علاقہ لاکھڑا پیر قبرستان میں موجود قبروں کو بھی سیلابی ریلے نے شدید نقصان پہنچایا، لاکھڑا شہر سے یوسی ہاڑہ سیٹھار و علی محمد انگاریہ گوٹھ کا راستہ منقطع ہوکر رہ گیا لوگ اشیائے خوردونوش کے محتاج ہوگئے،ہرنائی میں شدید بارش اورسیلابی ریلہ آنے کے باعث ہرنائی کوئٹہ شاہراہ کھوسٹ کے مقام زیارت کچ کے قریب بند ہوگئی۔



بلوچستان بارشیں جاری بڑے پیمانے پر نقصانات مچھ پل منہدم سیلابی ریلوں میں سینکڑوں پھنس گئے

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ+اندرون بلوچستان: بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، کوئٹہ کے علا قے ہنہ میں بر سا تی نا لے میں چار بچے بہہ گئے ایک بچہ جاں بحق جبکہ تین کو با حفا ظت پا نی سے نکا ل لیا گیا، مچھ کا واحد پل منہدم، لسبیلہ میں پورالی ندی میں شدید طغیانی و سیلاب ریلہ داخل ندی کا پانی قریبی گوٹھ وڈیری بھٹ میں داخل ہوگیا۔



پاکستان میں ٹریفک حادثات میں سالانہ 40ہزار افراد جاں بحق ہوتے ہیں

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پی پی ایچ آئی بلوچستان”میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹرز“اورموٹروے پولیس کے زیراہتمام ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے آگاہی واک کااہتمام کیاگیاواک کے شرکاء نے پلے کارڈاوربینرزاٹھارکھے تھے جنہوں نے پرنس آغاکریم خان ہسپتال قلات سے ہوتے ہوئے کوئٹہ کراچی شاہراہ پرمارچ کیا۔اس موقع پر ایس پی موٹروے پولیس شہبازعالم،ڈی ایس پی موٹروے پولیس یاسراحمد،MERCکے فوکل پرسن سیدحیات شاہ،ایڈمن آفیسراورنگزیب جمالی،انسٹرکٹرڈاکٹرشوکت،ایمرجنسی سروسزاکیڈمی ریسکیو1122لاہور کے فزیکل انسٹرکٹرمظفرعباس، میڈیکل انسٹرکٹرساجدعلی بھٹی۔



بلوچستان اسمبلی‘ میر حاصل بزنجو کی سیاسی خدمات کے اعتراف کی قرار داد منظور حیات بلوچ کے قتل کی مذمت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی نے نیشنل پارٹی کے رہنماء سینیٹر مرحوم میر حاصل بزنجو کی سیاسی خدمات کو خراج عقید ت پیش کرتے ہوئے انکی خدمات کے اعتراف میں متفقہ طورپر قرار داد منظور کرلی۔ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس پیر کو ایک گھنٹے کی تاخیر سے ڈپٹی اسپیکر سرداربابر خان موسیٰ خیل کی زیر صدارت شروع ہوا اجلاس میں بلوچستان میں پیش آنے والے واقعات میں شہید ہونے والے افراد اور میر حاصل خان بزنجو کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کرائی گئی۔



بلوچستان میں لاشوں اور خون خرابے پر سیاست کی جاتی ہے،جام کمال

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ نام نہاد قوم پرست، انسانی حقوق کے علم بردار اور کچھ میڈیا کے لوگ بلوچستان میں استاتذہ، لیویز،پولیس کے اہلکاروں،ڈاکٹروں، عام آدمی، مسافروں سمیت دیگر افراد کی ٹارگٹ کلنگ، آئی ای ڈی حملوں پر کیوں خاموش ہیں کیا ہم 2008سے 2013تک کے گورننس ماڈل کو بھول چکے ہیں یا اسے یاد نہیں کرنا چاہتے،



ماہی گیری کی اجازت،چینی جہاز بلوچستان پہنچ گئے، فشر فوک فورم کا احتجاجی تحریک کا اعلان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان اور سندھ کی سمندری حدود میں ماہی گیری کے لائسنس دیئے جانے اور چین سے 18 سے 20 جہاز کے قریب بلوچستان اور سندھ کے سمندر پہنچ جانے کی خبر آنے کے بعد فشرمین کو آپریٹو سوسائٹی نے منیجر ایف سی ایس شوکت حسین کو نوٹس جاری کرکے سات یوم کے اندر پانچ سوالات کے جواب طلب کرلئے۔دوسری طرف پاکستان فشرفوک فورم کی جانب سے ڈیپ سی ٹرالرز کے خلاف مرحلہ وار تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔



پی پی ایل سوئی گیس کی آمد نی کا 40فیصد بلوچستان کو دینے پر رضا مند، جلد معاہدہ طے پانے کا امکان

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کی سوئی گیس فیلڈ سے گیس نکالنے کیلئے پانچ سال سے تعطل کا شکار معاہدے میں پیش رفت،وفاقی حکومت بلوچستان کو سوئی گیس سے حاصل آمدنی کا چالیس فیصد دینے پرراضی ہوگئی،وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کی منظوری کے بعد جلد معاہدہ طے پاجانے کا امکان ہے۔



حاصل بزنجو کی وفات سے پاکستان ایک معتدل مزاج رہنماء سے محروم ہوا، ملک بھر کے سیاسی رہنماؤں کو اظہار تعزیت

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: ملک بھر کی سیاسی،مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں،قبائلی وسماجی شخصیات نے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء بزرگ سیاستدان سینیٹر میر حاصل خا ن بزنجو کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان آج ایک معتدل مزاج، بہادر اور دوراندیش رہنما سے محروم ہو گیا،وہ جمہوریت کا وکیل اور بلوچستان کی عوام سے ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف توانا آواز تھا۔



ممتاز بلوچ سیا سی رہنماء میر حاصل بزنجو انتقال کر گئے

| وقتِ اشاعت :  


خضدار:نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سابق وفاقی وزیر سینیٹر میر حاصل خان بزنجو کینسر کے موزی مرض کا مقابلہ کرتے ہوئے کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے تفصیلات کے مطابق بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو مرحوم کے صاحب زادہ نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سینیٹر میر حاصل خان بزنجو کینسر کے… Read more »