کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء نوابزادہ حاجی میر لشکری رئیسانی سے ٹکری شفقت اللہ لانگو کی سراوان ہاؤس میں ملاقات ۔ ملاقات میں گذشتہ دنوں قلات کے علاقہ “ڈلو” میں خان قلات فیملی اور لانگو قبیلہ کے طائفہ سمک زئی کے مابین اراضیات پر تنازعہ پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔انہوں نے بات چیت میں کہا کہ بلوچستان راوایات کا امین صوبہ اور بلوچوں کے اپنے رسوم و روایات ہیں۔