کالا باغ ڈیم اگر بن جاتا ہے تو بلوچستان میں کچھی کینال جیسی مزید تین نہریں بن سکتی ہیں،نواب زہری

| وقتِ اشاعت :  


سوئی : وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری نے کہاہے کہ بلوچستان کے مکمل ہونے والے اورجاری میگاپروجیکٹس ہمارے لیڈرسابق وزیراعظم محمدنوازشریف کے وژن کے مرہون منت ہیں ،کچھی کینال کے مردہ منصوبے میں بھی محمدنوازشریف نے جان ڈالی اورآج اس تاریخی منصوبے کا افتتاح ہوا،ہم نوازشریف کے سپاہی اوربازو ہیں اوراُن کا پیغام لیکر ڈیرہ بگٹی کے عوام کے پاس آئے ہیں۔



بی این پی کیخلاف صف بندی کر لی گئی ہے کوئی خائف ہے تو پارٹی پر پابندی لگا ئی جائے ،سردار اختر مینگل

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: پارٹی رہنماؤں وکارکنوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی صف بندیاں کر لی گئی ہیں ہماری جدوجہد سے اگر کوئی خائف ہے بی این پی پرپابندی عائد کرے ڈیتھ سکواڈ کو سرگرم کر کے خون کی ہولی کھیلنے کی تیاریاں کر لی گئی ہیں دھونس دھمکیوں کے ذریعے پارٹی رہنماؤں و کارکنوں کی وفاداریاں تبدیل کرنے کی کوشش تیز ہو چکی ہیں ۔



بلوچستان میں عوام کو تحفظ دینے کیلئے اقدامات اور شر پسندوں کیخلاف بھر پور کا رروائی کی جائے نواب زہری

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ : وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کوئٹہ سمیت صوبہ بھرمیں امن وامان برقراررکھنے،عوام کی جان ومان کے تحفظ کو یقینی بنانے اورسماج دشمن اورشرپسندعناصر کے خلاف بھرپورکاروائیاں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے وہ وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں منگل کے روزامن وامان کے حوالے سے منعقدہ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔



سقراط اور بقراط بیرونی اشاروں پر سی پیک پر غلط فہمیاں پھیلانا بند کریں، وزیر داخلہ

| وقتِ اشاعت :  


کراچی: وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ چند سقراط اور بقراط بیرونی اشاروں پر عوام میں سی پیک کے حوالےسے غلط فہمیاں پھیلانا بند کریں کیونکہ ان کے منفی تبصرے پاکستان چین دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے۔



مجید اچکزئی کے الزامات درست نہیں گوادر میں 31 سوایکڑ اراضی کی الاٹمنٹ میرے حکومت کے بعدکی گئی ،ڈاکٹر مالک تحریک استحقاق کمیٹی کے سپرد

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی کا اجلاس اسپیکر راحیلہ حمید درانی کی صدارت میں ہوا اجلاس میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ایوان میں تحریک استحقاق کا نوٹس دیتے ہوئے کہا ہے کہ 25 اگست کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین عبدالمجید خان اچکزئی نے اسمبلی میں ایک پریس کانفرنس کے ذریعے مجھ پر الزامات لگایا ہے کہ میں نے بحیثیت وزیراعلیٰ بلوچستان گوادر میں31 سو ایکڑ اراضی الاٹ کی ہیں جس کا میں پر زور تردید کر تا ہوں ۔