پاکستان بار کونسل کا صدر علوی سے 90روز میں الیکشن کرانے کا مطالبہ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: پاکستان بار کونسل نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے آئین کے مطابق 90 روز کے اندر انتخابات کا اعلان کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے 9 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا۔پاکستان بار کونسل کے زیر انتظام کانفرنس کے بعد چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی حسن رضا پاشا نے بار کونسل کے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بار کونسل کی کال پر ملک بھر سے وکلا نمائندگان نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے آئین کے مطابق 90 روز کے اندر انتخابات کا اعلان کریں۔



انتخابات کیلئے کوئی حتمی ٹائم فریم نہیں دے سکتے، نگراں وزیراعظم

| وقتِ اشاعت :  


غیرملکی میڈیا سے گفتگو میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ فوج اور حکومت مل کر معاشی بحالی کے لیے کام کررہے ہیں۔ حکومت کے فوج سے بہترین تعلقات ہیں، فوج ہمیں تمام تر سہولیات فراہم کررہی ہے، وہ حکومتی معاملات میں بالکل مداخلت نہیں کررہی اور فوج کی جانب سے نگراں حکومت کو کوئی ڈکٹیشن نہیں دی جارہی، البتہ سیکیورٹی اور معاشی اقدامات میں ہم مل جل کر کام کر رہے ہیں، باعزت طریقے سے ہم ایک دوسرے سے گفتگو کرتے ہیں۔



ایمان مزاری کی گرفتاری سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کو آگاہ کرنا لازمی قرار

| وقتِ اشاعت :  


ایمان مزاری کی مقدمات تفصیلات فراہمی اور حفاظتی ضمانت درخواست پر سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حکم جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔