سیاسی،آئینی معاملات پر آصف زرداری کے بجائے کارکنوں اور پارٹی کے فیصلوں کا پابند ہوں، بلاول بھٹو

| وقتِ اشاعت :  


پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ گھر کے معاملات پر آصف علی زرداری کی باتوں کا پابند ہوں لیکن سیاسی اور آئینی معاملات پر کارکنوں اور پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی (سی ای سی) کے فیصلوں کا پابند ہوں۔



افغان سرحدی علاقے کو اسمگلرز کےلیے سیل کرنے کا عمل شروع، بجلی چوروں کیخلاف بھی کریک ڈاؤن

| وقتِ اشاعت :  


وفاقی حکومت نے اسمگلنگ کی روک تھام کےلیے افغان بارڈرز کو اسمگلرز کےلیے سیل کرنے کا عمل شروع کردیا ۔ ملک بھر سے کسٹمز کی ٹیمیں کوئٹہ روانہ کر دی گئیں۔



الیکشن کمیشن آئین کے مطابق الیکشن کرائیگا، اس پر پورا اعتماد ہے: آصف زرداری

| وقتِ اشاعت :  


ایک بیان میں سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئین کے مطابق الیکشن کرائےگا اور مردم شماری کے بعد الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیاں کرانےکا پابند ہے، چیف الیکشن کمشنر اور تمام اراکین پر ہمیں پورا اعتماد ہے۔



ٹیکس وصولی میں اضافے تک ملکی معیشت کی بہتری ممکن نہیں، انوارالحق کاکڑ

| وقتِ اشاعت :  


نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے کریک ڈاؤن کیا گیا ہے، جس کے مثبت نتائج موصول ہو رہے ہیں اور ملک میں ٹیکس وصولی میں اضافے تک معیشت کی بہتری ممکن نہیں ہے۔



گوادر میں شمسی توانائی پر کام تیزی سے جاری سولر پینلز اور سسٹمز کی فروخت میں تیزی سے اضافہ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آ باد: گوادر میں سولر پینلز اور سسٹمز کی فروخت میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، رہائشی اور کمرشل عمارتوں کو سولرائز کیا جا رہا ہے، لوڈ شیڈنگ کے خطرے سے چھٹکارا پانے کے لئے شمسی توانائی ہی واحد حل ہے۔



مردم شماری ،بلوچستان ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آبا د /کوئٹہ : ڈیجیٹل مردم شماری میں صوبہبلو چستان کی آ بادی پر 7ملین تک مبینہ کٹ سے متعلق دائر آ ئینی درخواست پر بلو چستان ہا ئی کورٹ کی جا نب سے دئیے جا نے والے فیصلے کو سپریم کو رٹ آ ف پا کستان میں چیلنج کر دیا گیا ۔



پاک ایران سرحد مزید تین بارڈر کر اسنگ پو ائنٹ کھولے جا ئیں گے ، سر فراز بگٹی

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : نگران وزیر ادخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ غیر ملکیوں کو فول پروف سکیورٹی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، ملک میں امن وامان کا قیام حکومت کی اولین ترجیح ہے ،کسی بھی فرد یا گروہ کی جانب سے تشدد پسندانہ سرگرمیوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا،پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں کی وطن واپسی کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کی جائے،۔پاک ایران سرحد پر تین مزید بارڈر کراسنگ کھولنے کے حوالے سے ایکشن پلان جلد مکمل کیا جائے۔



پاکستان بار کونسل کا صدر علوی سے 90روز میں الیکشن کرانے کا مطالبہ

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد: پاکستان بار کونسل نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے آئین کے مطابق 90 روز کے اندر انتخابات کا اعلان کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے 9 ستمبر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا۔پاکستان بار کونسل کے زیر انتظام کانفرنس کے بعد چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی حسن رضا پاشا نے بار کونسل کے دیگر عہدیداروں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بار کونسل کی کال پر ملک بھر سے وکلا نمائندگان نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ صدر پاکستان اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے آئین کے مطابق 90 روز کے اندر انتخابات کا اعلان کریں۔