اوچ گیس فیلڈزمیں ڈیڑھ ارب کی خرد برد پی اے سی نے تحقیقات کا حکم دیدیا

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد :  پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ اتھارٹی لمٹیڈ ( او جی ڈی سی ایل ) حکام کی طرف سے گیس فیلڈز کے لئے ایک ارب 50 کروڑ روپے کی خریداری میں کروڑوں روپے کی مبینہ کرپشن کی انکوائری کرنے کی ذمہ داری سیکرٹری پٹرولیم کو سونپ دی ہے اور رپورٹ ایک ماہ کے اندر طلب کی گئی ہے ۔ 



ون بیلٹ ون روڈ کے منصوبے سے چائنا کے مغربی علاقوں کو ترقی دی جارہی ہے، ڈاکٹر سلیم جنجوعہ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: سی پیک پروجیکٹ ڈویلپمنٹ اسلام آباد سینٹر آف ایکسلنس کے سر براہ ڈاکٹر سلیم جنجوعہ نے کہا ہے کہ حکومت ون بیلٹ ون روڈ اور سی پیک کے حوالے سے اب تک ہونیوالے اقدامات کے حوالے سے لوگوں کو آگاہی فراہم کرنے اور انڈسٹری سیکٹر میں لوگوں کو راغب کر نے کے لئے13 نومبر کو کوئٹہ میں ایک روزہ ورکشاپ منعقد کر رہی ہے جس میں منصوبے سے متعلق اعلیٰ حکام مختلف اسٹیک ہولڈرز کے نمائندوں کو شامل کر کے لوگوں کو تفصیلات سے آگاہ کرینگے ۔



ملک بھر میں پانی کی کمی کا مسئلہ سر اٹھانے لگا ،چشمہ بیراج میں پانی کا ذخیرہ ختم

| وقتِ اشاعت :  


اسلام آباد : ملک بھر میں پانی کی کمی کا مسئلہ سر اٹھانے لگا ،چشمہ بیراج میں پانی کا ذخیرہ ختم ہوگیا، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 36 ہزار کیوسک جبکہ اخراج 33 ہزار کیوسک جبکہ منگلہ ڈیم پر بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کردی گئی چشمہ بیراج پر بجلی بنانے کے دسیونٹس بند کردیئے گئے چشمہ بیراج سے صرف ایک ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے جس کی وجہ سے ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا نیا دور بھی شروع ہوگیا۔ جڑواں شہروں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ چھ گھنٹے سے زیادہ ہوگیا۔



سی پیک پر خدشات اور تحفظات دور کئے جائیں، آغا حسن بلوچ

| وقتِ اشاعت :  


کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام کیچی بیگ کلی غلام جان میں تعزیتی ریفرنس منعقد ہوا جس سے پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ ،مرکزی فنانس سیکرٹری ملک نصیر شاہوانی،موسیٰ بلوچ،غلام نبی مری،یونس بلوچ،لقمان کاکڑ،ماما حیدر بلوچ،ملک مجید کاکڑ،ایم نواز بلوچ،طاہر شاہوانی ایڈووکیٹ نے خطاب کیا جبکہ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض اسد شفیع شاہوانی نے سر انجام دیا ۔